ETV Bharat / sports

IPL 2023 بنگلور نے دہلی کیپیٹلس کو 23 رنوں سے شکست دی

author img

By

Published : Apr 15, 2023, 3:40 PM IST

Updated : Apr 15, 2023, 7:27 PM IST

انڈین پریمیئر لیگ کا 20ویں میچ بنگلورو کے چناسوامی اسٹیڈیم میں رائل چیلنجرز بنگلور اور دہلی کیپٹلس کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔ رائل چیلنجرز بنگلور نے بنگلور نے دہلی کیپیٹلس کو 23 رنوں سے شکست دی۔ IPL 2023

IPL 2023, LIVE: DC opt to bowl against RCB
دہلی کپیٹلس نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا

بنگلورو: رائل چیلنجرز بنگلور نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز 6وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنائے ہیں اور دہلی کپیٹلس کو جیت کے لیے 175 رنز کا ہدف دیا ہے۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے دہلی کیپیٹلس مقررہ 20 اوور میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنائی اور اس طرح بنگلور نے دہلی کو 23 رنوں سے شکست دے دی۔ آئی پی ایل 2023 کے 20 ویں میچ میں دہلی کیپٹلس نے آر سی بی کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ میچ ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ دہلی کیپٹلس کی پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، مارش کی واپسی ہوئی ہے۔ آر سی بی کی پلیئنگ الیون میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔ ڈیوڈ ولی کی جگہ ہسرنگا کھیل رہے ہیں۔ آر سی بی نے 3 میچوں میں صرف 1 میچ جیتا ہے اور 2 میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس کے ساتھ ہی دہلی اب تک ایک بھی میچ نہیں جیت سکی ہے۔ ایسے میں دہلی کیپٹلس آج کا میچ جیت کر ٹورنامنٹ میں اپنا کھاتہ کھولنا چاہے گی، لیکن ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں بنگلور کو ہرانا آسان نہیں ہوگا۔ اس گراؤنڈ پر بڑے بڑے اسکور بنے ہیں۔ ایسے میں آج زبردست مقابلے دیکھنے کو مل سکتی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان آئی پی ایل میں اب تک 27 میچز ہوئے ہیں جس میں آر سی بی نے 17 اور دہلی نے 10 میچ جیتے ہیں۔

انڈین پریمیئر لیگ کا 20 واں میچ بنگلورو کے این چناسوامی اسٹیڈیم میں رائل چیلنجرز بنگلور اور دہلی کیپٹلز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ یہ RCB کا اپنے ہوم گراؤنڈ پر لگاتار دوسرا میچ ہے۔ پچھلے میچ میں اسی گراؤنڈ پر آر سی بی کو لکھنؤ سپر جائنٹس سے ایک وکٹ سے شکست ہوئی تھی۔ آر سی بی کی اوپننگ جوڑی شاندار فارم میں چل رہی ہے۔ کپتان فاف ڈوپلیسی نے تین میچوں میں 87 کی اوسط سے 175 رنز بنائے ہیں۔ فاف نے لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف 79 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ وراٹ کوہلی نے تین میچوں میں 82 کی اوسط سے 164 رنز بنائے ہیں۔ دونوں اوپنرز ٹیم کو اچھی شروعات دے رہے ہیں۔

آر سی بی کے لیے گلین میکسویل کی فارم میں واپسی ٹیم کے لیے راحت کی خبر ہے۔ میکسویل نے لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف 29 گیندوں میں 59 رنز کی اننگز کھیلی۔ مڈل آرڈر اور بولنگ آر سی بی کے لیے درد سر بنے ہوئے ہیں۔ دہلی کیپٹلس اس وقت اپنی آئی پی ایل کی تاریخ کے بدترین دور سے گزر رہی ہے۔ کپتان ڈیوڈ وارنر بھلے ہی ایک اینڈ سنبھال رہے ہوں، لیکن انہیں کسی بلے باز کا تعاون نہیں مل رہا ہے۔ ڈیوڈ وارنر نے چار میچوں میں 209 رنز بنائے ہیں۔ اوپنر پرتھوی شا کی خراب فارم کی وجہ سے ٹیم کو ابتدائی دھچکے لگ رہے ہیں، جس سے ٹیم آخر تک سنبھل نہیں پا رہی ہے۔ بولنگ میں بھی ٹیم کی کارکردگی بہت خراب رہی ہے۔ مکیش کمار اور کلدیپ یادو نے چار میچوں میں چار چار وکٹیں حاصل کی ہیں۔ ایسے میں ٹیم اپنی پہلی جیت کےلیے جد جہد کرے گی۔ رائل چیلنجرز بنگلور اور دہلی کیپٹلز کے درمیان اب تک کے میچ میں RCB کو برتری حاصل ہے۔ دونوں ٹیمیں اب تک 27 مرتبہ آمنے سامنے آ چکی ہیں۔ آر سی بی نے 16 میچ جیتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی دہلی کیپٹلس نے 10 میچ جیتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

Last Updated : Apr 15, 2023, 7:27 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.