ETV Bharat / sports

IPL 2023 حادثے کے بعد پہلی بار میدان میں نظر آئیں گے رشبھ پنت - گجرات اور دہلی کے درمیان مقابلہ آج

آئی پی ایل کے 8ویں میچ میں آج دہلی کیپٹلس اور گجرات ٹائٹنز کے درمیان مقابلہ ہوگا، اس میچ سے IPL میں رشبھ پنت کی انٹری ہونے جا رہی ہے۔ IPL 2023

Rishabh Pant to attend Delhi Capitals' first home game
حادثے کے بعد پہلی بار میدان میں نظر آئے گے رشبھ پنت
author img

By

Published : Apr 4, 2023, 4:29 PM IST

نئی دہلی: آئی پی ایل 2023 کے اپنے پہلے ہی میچ میں دہلی کیپٹلز کی ٹیم کو لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف 50 رنز سے عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اب دہلی کی ٹیم منگل کو اپنے ہوم میچ میں گجرات ٹائٹنز سے ٹکرانے والی ہے، لیکن اس میچ میں دہلی کو اپنے پرانے کپتان رشبھ پنت کا سہارا ملنے والا ہے۔ دہلی کے مداحوں کے لیے ایک اچھی خبر سامنے آئی ہے۔ دراصل رشبھ پنت دہلی کی ٹیم کے لیے کار حادثے کے بعد کل پہلی بار میدان میں نظر آنے والے ہیں۔ پی ٹی آئی کی ایک رپورٹ کے مطابق پنت آج کے میچ میں ڈگ آؤٹ میں بیٹھ کر اپنی ٹیم کو سپورٹ کریں گے۔ اب جیسے ہی دہلی میں میچ ہو رہا ہے، پنت اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے آرہے ہیں۔

رشبھ پنت چوٹ کی وجہ سے آئی پی ایل 2023 میں نہیں کھیل رہے ہیں۔ ان کی جگہ ڈیوڈ وارنر کو دہلی کیپٹلس کا کپتان بنایا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ڈومیسٹک کرکٹ میں بنگال کے لیے کھیلنے والے 20 سالہ ابھیشیک پورل کو موقع ملا ہے۔ دہلی کیپٹلز کی ٹیم اب تک آئی پی ایل میں ایک بھی ٹرافی نہیں جیت سکی ہے۔ گزشتہ برس دہلی سے روڑکی جاتے ہوئے اسٹار وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت کی کار ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی تھی جس میں پنت کو شدید چوٹیں آئیں تھیں۔ اس کے بعد انہیں دہرادون کے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ پھر انہیں بہتر علاج کے لیے ممبئی منتقل کیا گیا۔ ان کی ٹانگ کا لیگامنٹ پھٹ گیا تھا جس کا کامیاب آپریشن کیا گیا ہے۔ حال ہی میں ان کی بیساکھی پکڑے ہوئے ایک تصویر منظر عام پر آئی ہے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.