ETV Bharat / sports

IPL 2023 گجراٹ ٹائٹنز کو دھچکا، کین ولیمسن آئی پی ایل سے باہر - Blow to Gujarat Titans

گجرات ٹائٹنز نے آئی پی ایل مہم کا آغاز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ ہاردک پانڈیا کی قیادت میں ٹائٹنز نے پہلے میچ میں چنئی سپر کنگز کو پانچ وکٹوں سے شکست دی۔ اس میچ میں کین ولیمسن زخمی ہو گئے تھے۔ IPL 2023

Blow to Gujarat Titans as Kane Williamson ruled out
گجراٹ ٹائٹنز کو دھچکا، کین ولیمسن آئی پی ایل سے باہر
author img

By

Published : Apr 1, 2023, 5:04 PM IST

نئی دہلی: گجراٹ ٹائٹنز کو آئی پی ایل 2023 کے پہلے میچ میں جیت کے بعد بڑا دھچکا لگا ہے۔ گجرات ٹائٹنز کے ٹاپ آڈر بلے باز کین ولیمسن انجری کی وجہ سے آئی پی ایل سے باہر ہوگئے ہیں۔ اب ولیمسن اب آئی پی ایل 2023 کے سیزن میں کھیلتے ہوئے نظر نہیں آئیں گے۔ جمعہ کے روز کھیلے گئے میچ میں کین چنئی سپر کنگز (CSK) کے کھلاڑی کا کیچ پکڑتے ہوئے زخمی ہو گئے تھے۔

بتادیں کہ ولیمسن کو گجرات ٹائٹنز نے دو کروڑ میں خریدا ہے۔ 32 سالہ کین نیوزی لینڈ کے کھلاڑی ہیں۔ ولیمسن رائٹ آرم آف بریک اور ٹاپ آرڈر بلے باز ہیں۔ سی ایس کے، کے خلاف کھیلے گئے میچ میں ولیمسن چوٹ کی وجہ سے بلے بازی بھی نہیں کی۔ ولیمسن کو یہ چوٹ چنئی سپر کنگز کی اننگز کے 13ویں اوور میں لگی تھی۔ رتوراج گائیکواڑ نے بڑا شاٹ کھیلا جسے ولیمسن نے کیچ کرنے کی کوشش کی۔ ولیمسن نے باؤنڈری پر چھلانگ لگائی اور کیچ لینے کی کوشش کی، لیکن وہ کیچ لینے میں کامیاب نہیں ہوئے اور زخمی ہوگئے۔

گجرات اور چنئی کے درمیان کھیلیے گئے گذشہ میچ میں سی ایس کے نے 20 اوور میں 7 وکٹ پر 178 رنز بنائے۔ ہاردک پانڈیا کی قیادت میں گجرات نے یہ ہدف 19.2 اوور میں پورا کیا۔ ٹائٹنز کے راہل تیوتیا نے آخری اوور کی پہلی گیند پر چھکا اور دوسری گیند پر چوکا لگا کر میچ جیت لیا۔ سی ایس کے کی جانب سے رتوراج گائیکواڑ نے 92 رنز کی اننگز کھیلی۔ معین علی نے 23 رنز بنائے۔ گجرات کی جانب سے شبمن گل نے 63 رنز کی بڑی اننگز کھیلی۔ وجے شنکر نے 27 اور ریدھیمان ساہا نے 25 رنز بنائے۔ راشد خان نے چار اوورز میں دو وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے 10 رنز بھی بنائے۔ راشد کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.