جے پور: راجستھان رائلز کے خلاف اویش خان اور مارکس اسٹونیس نے بہترین گیند بازی کی، کیونکہ ان کی شاندار کارکردگی کی بدولت لکھنؤ سپر جائنٹس نے بدھ کی رات کم اسکور والے آئی پی ایل مقابلے میں راجستھان رائلز کو 10 رنز سے شکست دی۔ اویش خان اور مارکس اسٹونیس نے بالترتیب 3/25 اور 2/28 رنز دے کر سر فہرست رہے، کیونکہ راجستھان رائلز، لکھنؤ کے 154/7 کے معمولی رنز کا تعاقب کرتے ہوئے 20 اوورز میں صرف 144/6 ہی بنا سکے۔ اس کم اسکور والے میچ میں لکھنؤ نے اس سیزن میں اب تک سب سے کم اسکور کا دفاع کیا۔
ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے اوپنرز یشسوی جیسوال (44) اور جوس بٹلر (40) نے راجستھان کے لیے 87 رنز کی شراکت داری کی۔ جیسوال کو 12ویں اوور میں اسٹونیس نے آؤٹ کیا۔ سنجو سیمسن اور بٹلر بالترتیب 13ویں اور 14ویں اوور میں آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد راجستھان کی اننگز سنبھل نہیں سکی اور وہ ہدف سے دور ہی رہی۔ اویش خان نے آخری اوور کرایا اور 18 رنز کا دفاع کیا اور اس اوور میں دو وکٹیں بھی حاصل کیں۔ اویش نے جیو سنیما کو بتایاکہ "اگر ہم پہلے گیند بازی کرتے ہیں تو میں پہلا یا دوسرا اوور پھینکتا ہوں اور جب ہم دفاع کرتے ہیں تو میں چوتھے یا چھٹے جیسے اہم اوور پھینکتا ہوں۔ یہ سب حالات پر منحصر ہے۔"
فاسٹ باؤلر نے کہا کہ میں نے اپنے کپتان اور کوچز سے کہا ہے کہ وہ مجھے کہیں بھی گیند کروا سکتے ہیں اور میں مشکل اوورز کرانے کے لیے بھی تیار ہوں، جب بھی موقع ملتا ہے ٹیم کے لیے وکٹیں لینے کی کوشش کرتا ہوں'۔
مزید پڑھیں: