ETV Bharat / sports

IPL 2022: لکھنؤ اور حیدرآباد کے مابین دلچسپ مقابلے کی امید - انڈین پریمیئر لیگ میچز

ممبئی کے ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں آج آئی پی ایل 2022 کا 12واں میچ کھیلا جائے گا جس میں لکھنؤ سُپر جائنٹس اور سن رائزرس حیدرآباد آمنے سامنے ہوں گے۔ Lucknow Supergiants vs Sunrisers Hyderabad

lucknow supergiants vs sunrisers hyderabad

author img

By

Published : Apr 4, 2022, 2:26 PM IST

انڈین پریمیئر لیگ میں آج کے میچ میں نئی ٹیم لکھنؤ سُپر جائنٹس اور سن رائزرس حیدرآباد کے مابین میچ کھیلا جائے گا۔ لکھنؤ سپر جائنٹس نے اپنے گزشتہ میچ میں چنئی سُپر کنگز کے خلاف بڑے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے بڑی جیت حاصل کی تھی جس کی وجہ سے اس کے حوصلے بلند ہیں جبکہ اس سیزن میں ابھی بھی سن رائزرس حیدرآباد کا سورج طلوع ہونا باقی ہے۔ حیدرآباد کو اپنے پہلے میچ میں راجستھان کے ہاتھوں کراری شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ Lucknow Supergiants vs Sunrisers Hyderabad

ممکنہ پلیئنگ الیون سن رائزرس حیدرآباد بغیر کسی تبدیلی کے میدان میں اتر سکتی ہے جبکہ لکھنؤ کی ٹیم میں ایک تبدیلی ہوسکتی ہے۔ جیسن ہولڈر کے لیے دشمانتا چمیرا یا اینڈریو ٹائی میں سے کسی ایک کو بینچ پر بیٹھنا پڑ سکتا ہے۔اس کے علاوہ اس میچ میں بعد میں بیٹنگ کرنے والی ٹیم کو فائدہ ہوگا۔ رواں آئی پی ایل سیزن میں بیشتر مواقع پر بعد میں بلے بازی کرنے والی ٹیم کو جیت ملی ہے۔ ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم کی تاریخ یہ بھی یہی کہتی ہے کہ بعد میں بیٹنگ کرنے والی ٹیم کو مخالف ٹیم سے زیادہ فائدہ ہوگا۔ آئی پی ایل میں اب تک اس گراؤنڈ پر کُل 20 میچ کھیلے جا چکے ہیں جن میں بعد میں بلے بازی کرنے والی ٹیم کو 12 بار جیت حاصل ہوئی ہے۔

ان کھلاڑیوں کے درمیان سخت مقابلہ ہوگا: کین ولیمسن کو اب تک اینڈریو ٹائی اور کرونال پانڈیا کے خلاف کافی جدوجہد کرتے دیکھا گیا ہے۔ اینڈریو ٹائی، روی بشنوئی اور کرونال پانڈیا کے خلاف راہل ترپاٹھی کی اوسط 15 کی ہے۔ دشمانتا چمیرا نے تین اننگز میں اب تک نکولس پورن کو تینوں بار آوٹ کیا ہے۔ وہیں روی بشنوئی کو کھیلنے میں بھی نکولس پورن کو کافی دقت آتی ہے۔ پچھلے سیزن میں بھی نکولس پورن کچھ خاص بلے بازی نہیں کر پائے تھے۔ انہوں نے 12 اننگز میں صرف 85 رنز بنائے تھے۔

روی بشنوئی اب تک تین اننگز میں عبدالصمد کو دو بار آؤٹ کر چکے ہیں۔ کرونال پانڈیا کو واشنگٹن سندر نے دو بار پویلین بھیجنے پر مجبور کیا۔ کے ایل راہل کو نٹراجن، بھونیشور اور واشنگٹن سندر کی گیند کو پڑھنا مشکل ہو رہا ہے۔ ڈی کاک بھی بھونیشور اور واشنگٹن کے خلاف بھی جدوجہد کرتے دیکھے گئے ہیں۔ بھونیشور نے منیش پانڈے کو 6 اننگز میں کل 4 بار آؤٹ کیا ہے۔ ایون لوئس بھی بھونیشور اور سندر کی گیندوں کو اب تک ٹھیک سے پڑھ نہیں پائے ہیں۔ روماریو شیفرڈ نے چار میچوں میں کل تین بار ہولڈر کو پویلین کی راہ دکھائی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.