ETV Bharat / sports

IPL 2022: کولکاتہ نائٹ رائیڈرز نے ٹاس جیتا، گیند بازی کا فیصلہ - IPL Live updates

آئی پی ایل 2022 کا 14واں میچ کولکاتہ نائٹ رائیڈرز اور ممبئی انڈینز کے درمیان پونے کے ایم سی اے اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے جس میں کولکاتہ نائٹ رائیڈرز نے ٹاس جیت کر گیند بازی کا فیصلہ کیا ہے۔ Mumbai Indians vs Kolkata Knight Riders

mumbai indians vs kolkata knight riders
mumbai indians vs kolkata knight riders
author img

By

Published : Apr 6, 2022, 7:08 PM IST

Updated : Apr 6, 2022, 7:23 PM IST

آج کے میچ میں ممبئی انڈینز سیزن کی پہلی جیت کی تلاش میں اترے گی جبکہ کولکاتا نائٹ رائیڈرز جیت کے سلسلے کو برقرار رکھنا چاہے گی۔ ممبئی انڈینز کو اپنئ گزشتہ میچ میں راجستھان رائلز کے ہاتھوں 23 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ سیزن میں اپنے پہلے میچ میں بھی اسے دہلی کیپیٹلز کے ہاتھوں 4 وکٹوں سے شکست ہوئی تھی، اس طرح ممبئی انڈیئز ابھی تک اپنا کھاتہ بھی نہیں کھول سکی ہے، دوسری جانب کولکاتا نائٹ رائیڈرز نے رواں سیزن میں نئے کپتان شریس ایر کی قیادت میں شاندار شروعات کرتے ہوئے اپنے ابتدائی میچ میں جیت درج کی تھی تاہم اسے دوسرے میچ میں ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن تیسرے میچ میں زبردستی واپسی کرتے ہوئے پنجاب کنگز کے خلاف 6 وکٹوں سے جیت حاصل کی تھی۔ اگر پوائنٹس ٹیبل دیکھیں تو کولکاتا نائٹ رائیڈرز تین میچوں میں 2 جیت اور ایک ہار کے بعد 4 پوائٹنس کے اتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ ممبئی انڈینز نے دو میچ کھیلے ہیں اور انہیں دونوں میں شکست ملی ہے اور وہ پوائنٹس ٹیبل میں 8ویں مقام پر ہے۔

انڈین پریمیئر لیگ 2022 میں آج ممبئی اور کولکاتا کے درمیان ہونے والا میچ کافی سنسنی خیز ہونے جا رہا ہے۔ اس میچ میں دونوں ٹیمیں جیتنے حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گی۔ اس سیزن میں پہلی بار دونوں ٹیمیں آمنے سامنے ہونے جا رہی ہیں۔ اگر ممبئی انڈینز رواں انڈین پریمیئر لیگ میں اپنا کھاتہ کھولنا چاہتی ہے تو اس کے گیند بازوں کو کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف میچ میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ آئی پی ایل میں پانچ بار کی چیمپیئن ممبئی انڈینز اس سیزن میں اب تک اپنے دونوں میچ ہار چکی ہے۔ پہلے میچ میں دہلی کیپٹلز نے چار وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں راجستھان رائلز کے ہاتھوں 23 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ IPL Match Preview

ممبئی انڈینز کے کپتان روہت شرما کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے خلاف جیت درج کرنے کے لیے کئی شعبوں میں بہتری لانا چاہیں گے۔ کے کے آر کی ٹیم پنجاب کنگز کے خلاف چھ وکٹ سے جیت درج کرنے کے بعد بلند حوصلے کے ساتھ اس میچ میں اترے گی۔ راجستھان کے خلاف آخری میچ میں تیز گیند باز باسل تھمپی اور اسپنر مروگن اشون ممبئی کے لیے کمزور کڑیاں ثابت ہوئے تھے۔ تھمپی نے ایک اوور میں 26 رنز اور اشون نے تین اوور میں 32 رن دیئے تھے۔ اس کے علاوہ آسٹریلوی تیز گیند باز ڈینیئل سیمس بھی گزشتہ دو میچوں میں کافی رنز دے چکے ہیں اور وکٹ لینے میں ناکام رہے ہیں۔ اس لیے کے کے آر کے بلے بازوں کو روکنے کے لیے تینوں کو صحیح لائن اور لینتھ کے ساتھ گیند بازی کرنی ہوگی۔ تاہم جسپریت بمراہ نے اپنی بہترین گیند بازی سے ثابت کر دیا ہے کہ ان کا شمار دنیا کے بہترین گیند بازوں میں کیوں کیا جاتا ہے لیکن دوسرے کنارے سے انہیں خاطر خواہ تعاون نہیں مل رہا ہے۔ IPL Matches analysis

کولکاتا نائٹ رائیڈرز اسکواڈ: شریس ایر(کپتان)، اجنکیا رہانے، وینکٹیش ایر، سیم بلنگز (وکٹ کیپر)، نتیش رانا، آندرے رسل، سنیل نارائن، پیٹ کمنز، امیش یادو، راسخ سلام، ورون چکرورتی

ممبئی انڈینز اسکواڈ: روہت شرما (کپتان)، ایشان کشن(وکٹ کیپر)، سوریہ کمار یادو، تلک ورما، کیرون پولارڈ، ڈینیئل سیمس، ڈیوالڈ بریوس، مروگن اشون، جسپریت بمراہ، ٹائمل ملز، باسل تھمپی

Last Updated : Apr 6, 2022, 7:23 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.