انڈین پریمیئر لیگ میں آج راجستھان رائلز اور گجرات ٹائٹنز ٹورنامنٹ میں اپنی چوتھی جیت کے لیے ایک دوسرے سے مقابلہ کریں گے۔ دونوں ٹیمیں اچھے فارم میں نظر آ رہی ہیں۔ اس کے نتیجے میں دونوں نے اب تک کھیلے گئے چار لیگ میچوں میں سے تین جیتے ہیں۔ جہاں راجستھان پلس 0.951 کے بہتر نیٹ رن ریٹ کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں پہلی پوزیشن پر ہے وہیں گجرات ٹائٹنز پلس 0.097 کے نیٹ رن ریٹ کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ IPL Match Preview
گزشتہ میچ میں کی بات کریں تو راجستھان رائلز نے ایک قریبی میچ میں لکھنؤ سُپر جائنٹس کے خلاف تین رن سے جیت درج کی تھی جبکہ گجرات کو اپنے پچھلے میچ میں سن رائزرز حیدرآباد کے ہاتھوں آٹھ وکٹوں سے بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ دریں اثنا، اس بات پر بحث کی جا رہی ہے کہ کیا آج وہ دن ہوگا جب کوئی کپتان ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کر گا کیوں کہ ابھی تک تقریباً ہر میچ میں ٹاس جیتنے والی ٹیم نے پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ سمجھا جاتا ہے کہ اگر سکہ سنجو سیمسن کے حق میں آتا ہے تو راجستھان رائلز پہلے بلے بازی کر سکتی ہے کیونکہ راجستھان رائلز نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے چار میں سے تین میچ جیتے ہیں۔ اگر راجستھان یہ میچ جیت جاتا ہے تو وہ پہلے نمبر پر رہے گا لیکن اس کی شکست گجرات ٹائٹنز کو کچھ وقت کے لیے نمبر ایک پر پہنچا دے گی۔
ٹرینٹ بولٹ اور یُزویندر چہل نے راجستھان کے لیے گیند کے ساتھ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ بولٹ نے لکھنؤ سُپر جائنٹس کے خلاف راجستھان کی تین رنز کی جیت میں ثابت کر دیا کہ اگر پاور پلے میں گیند باز نے نئی گیند سے چند وکٹیں لیں تو ہدف کا دفاع کیا جا سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی یُزویندر چہل نے روی چندرن اشون کے ساتھ درمیانی اوورز میں وکٹیں لینا جاری رکھیں۔ وہ اکانومی نقطہ نظر سے بھی کفایت شعار گیند باز ثابت ہو رہے ہیں۔تجربہ کار تیز گیند باز ٹرینٹ بولٹ نے نئی گیند کے ساتھ اپنی مضبوط کارکردگی کو جاری رکھا اور سلاگ اوور میں بھی اتنے ہی متاثر کن رہے۔ لکھنؤ سُپر جائنٹس کے خلاف آخری میچ میں ان کا ابتدائی اسپیل قاتلانہ تھا جس میں انہوں نے پہلے ہی اوور میں کپتان لوکیش راہل اور کرشنپا گوتم کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔ پرسدھ کرشنا نے اس بات کی ایک جھلک بھی دی کہ انہیں بھارتی کرکٹ میں مستقبل کی تیز گیند بازی کا سنسنی کیوں کہا جا رہا ہے۔
نوجوان تیز گیند باز پرسدھ کرشنا، بولٹ کے ساتھ اچھی گیند بازی کر رہے ہیں۔ دریں اثنا نوجوان تیز گیند باز کلدیپ سین، جنہوں نے پچھلے میچ میں اپنا آئی پی ایل ڈیبیو کیا تھا، نے ثابت کر دیا کہ ٹیم انتظامیہ کی طرف سے انہیں ترجیح کیوں دی گئی ہے۔ انہوں نے آخری اوور میں لکھنؤ کے مارکس اسٹوائنس کے خلاف گیند بازی کرتے ہوئے 14 رنز کا کامیاب دفاع کیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی جوز بٹلر اور شمرون ہیٹمائر بلے سے اہم شراکت کر رہے ہیں۔ بٹلر اس وقت چار میچوں میں 218 رنز بنا کر سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں اور ان کے پاس اورینج کپ ہے جبکہ دیو دت پڈیکل بھی اچھا کام کر رہے ہیں اور سنجو سیمسن بھی بطور کپتان ذمہ داری سے کھیل رہے ہیں۔
دوسری جانب جب گجرات کی بات آتی ہے تو شمبھن گل زبردست فارم میں ہیں۔ کپتان ہاردک پانڈیا اور راہل تیواتیا بھی بلے سے اہم اننگ کھیل رہے ہیں، حالانکہ غیر ملکی کھلاڑیوں میتھیو ویڈ اور ڈیوڈ ملر کے بڑے رنز گجرات کے لیے تشویش کا باعث بنے ہوئے ہیں۔ گیند بازی میں راشد خان اور لوکی فرگوسن نے کمان سنبھال رکھی ہے جبکہ تجربہ کار بھارتی تیز گیند باز محمد شامی بھی اچھی بولنگ کررہے ہیں۔ گجرات ٹائٹنز کے کم تجربہ رکھنے والے بلے بازوں کے لیے راجستھان رائلز کی بولنگ سے نمٹنا ایک مشکل چیلنج ہوگا۔
یہ نئی ٹیم بیٹنگ میں اپنے نوجوان اوپنر شبمن گل اور کپتان ہاردک پانڈیا پر بہت زیادہ انحصار کر رہی ہے۔ گِل اچھے فارم میں ہیں لیکن جارحانہ بلے بازی کے لیے پہچانے جانے والے کپتان ہاردک پانڈیا اپنی بلے بازی میں زیادہ محتاط نظر آ رہے ہیں انہیں اپنی اننگز کو بڑی اننگ میں تبدیل کرنا ہوگا۔ تیز گیند بازی شعبے کی طاقت لوکی فرگیوسن ہیں جو عالمی کرکٹ میں بہترین فاسٹ بالرز میں شمار ہوتے ہیں ان کے علاوہ بھارتی تیز گیند باز محمد شامی اور پانڈیا بھی وکٹ لینے والے کھلاڑی ہیں، جو حریف ٹیم کو دباؤ میں رکھ سکتے ہیں۔ راشد خان توقع کے مطابق ان کے سب سے زیادہ کفایتی گیند باز رہے ہیں۔ مخالف بلے باز ان کے چار اوورز میں کوئی بڑا شاٹ لگانے کے بجائے انہیں جلد سے جلد ختم کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔
حالانکہ گجرات ٹائٹنز کے گیند بازوں نے سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف اپنی ہار میں نفاست کا فقدان پایا، جو اس سیزن کا پہلا نقصان تھا۔ یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ وہ راجستھان رائلز کی بیٹنگ لائن اپ کے خلاف کس طرح کھڑے ہوتے ہیں جس میں دھماکہ خیز جوس بٹلر، بڑے شاٹس لگانے والے شیمرون ہیٹمائر اور سیمسن کے علاوہ باصلاحیت دیودت پڈیکل شامل ہیں۔ دونوں ٹیموں نے تین تین میچ جیتے اور ایک میں شکست کھائی ہے لیکن راجستھان رائلز کی ٹیم اپنے بہتر نیٹ رن ریٹ کی وجہ سے پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست ہے وہیں گجرات ٹائٹنز چوتھے نمبر پر ہے۔
راجستھان رائلز: سنجو سیمسن (کپتان)، جوز بٹلر، یشسوی جیسوال، شیمرون ہیٹمائر، روی چندرن اشون، یُزویندر چہل، پرسدھ کرشنا، ریان پراگ، دیو دت پڈیکل، نودیپ سینی، کرون نائر، ریسی وان ڈر ڈسین، جمی نیشم، انونے سنگھ، ڈیرل مچل، دھرو جوریل، شبھم گڑھوال، کلدیپ یادو، کلدیپ سین، اوبید میک کوئے، تیجس بروکا اور کے سی کریپا۔
گجرات ٹائٹنز: ہاردک پانڈیا (کپتان)، راشد خان، شبھمن گل، محمد شامی، لوکی فرگوسن، ابھینو سدرنگانی، راہل تیواتیا، نور احمد، سائی کشور، وجے شنکر، جینت یادو، ڈومینک ڈریکس، درشن نلکنڈے، یش دیال، الزاری جوزیف، پردیپ سانگوان، ڈیوڈ ملر، ردھیمان ساہا، میتھیو ویڈ، ورون آرون اور بی سائی سدرشن