آئی پی ایل میں آج سن رائزرس حیدر آباد اور دہلی کیپیٹلز کا میچ ہے اور اس سے عین قبل حیدر آباد کے کھلاڑی ٹی نٹراجن کورونا کی زد میں آگئے جس کے بعد انہوں نے خود کو آئسولیٹ کرلیا ہے جب کہ ان کے رابطے میں آنے والے 6 ارکان کو بھی فوری طور پر کوارنٹین کردیا ہے۔
واضح رہے کہ ہر میچ سے قبل تمام کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کا آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ ہوتا ہے جس میں نٹراجن کورونا مثبت پائے گئے جس کے بعد ان کے رابطے میں آئے 6 دیگر کو آئسولیٹ کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: IPL Broadcasting: افغانستان میں آئی پی ایل نشریات پر پابندی
جن ارکان کو آئسولیٹ کیا گیا ہے ان میں وجے شنکر(کھلاڑی)، وجے کُمار(ٹیم منیجر)، شیام سُندر(فِزیو)، انجنا وننن(ڈاکٹر)، تُشار کھیڈکر(لاجسٹک منیجر) اور پی اے گنیشن(نیٹ بالر) شامل ہیں۔