ETV Bharat / sports

آئی پی ایل 2021: سن رائزرس حیدر آباد کو 188 رنز کا ہدف - IPL score

انڈین پریمیئر لیگ کے تیسرے میچ میں کولکاتا نائٹ رائیڈرز نتیش رانا اور راہل تریپاٹھی کی شاندار نصف سنچری کی بدولت نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنائے۔

سن رائزرس حیدر آباد
سن رائزرس حیدر آباد
author img

By

Published : Apr 11, 2021, 9:13 PM IST

Updated : Apr 11, 2021, 9:32 PM IST

سن رائزرس حیدر آباد کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے ٹاس جیت کر کولکاتا نائٹ رائیڈرز کو بلے بازی کی دعوت دی تھی جس کے بعد نتیش رانا کے 80 رنز اور راہل تریپاٹھی کے 53 رنز کی بدولت کے کے آر نے 188 رنز کا ہدف دیا۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

کولکاتا کی جانب سے شبھمن گل اور نتیش رانا نے اننگ کی شروعات کی اور پہلے وکٹ کے لیے 53 رنوں کی پارٹنر شپ کی۔ حالانکہ شبھمن گل 15 رن ہی بنا سکے اور راشد خان کی گیند پر بولڈ آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد راہل تریپاٹھی اور نتیش رانا نے تیز رفتاری سے رنز بنائے۔

رانا اور تریپاٹھی نے دوسرے وکٹ کے لیے 8.2 اوورز میں 93 رنز کی طوفانی پارٹنرشپ کی۔ اس دوران ان دونوں بلے بازوں نے نصف سنچری مکمل کی۔ خطرناک ہوتی جارہی اس جوڑی کو ٹی نٹراجن نے راہل تریپاٹھی کو آؤٹ کر کے توڑا۔

راہل تریپاٹھی نے 29 گیندوں میں 5 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 53 رنز بنائے جبکہ نتیش رانا نے 56 گیندوں میں 80 رنز بھی جارحانہ اننگ کھیلی، اس دوران انہوں نے 9 چوکے اور 4 چھکے لگائے۔

ان دونوں بلے بازوں کے آؤٹ ہونے کے بعد رنوں کی رفتار دھیمی ہوگئی۔ خطرناک بلے باز آندرے رسل اور کپتان ایون مورگن نے جلدی جلدی آؤٹ ہوگئے ان دونوں نے بالترتیب 5 رنز اور 2 رنز بنائے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

آخری اوورز میں دنیش کارتک نے 9 گیندوں میں 2 چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 22 رنز بنا کر ٹیم کو باعزت اسکور تک پہنچایا۔

سن رائزرس حیدرآباد کی جانب سے محمد نبی اور راشد خان نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ بھونیشور کمار اور ٹی نٹراجن نے ایک ایک بلے باز کو پویلین کی راہ دکھائی۔

Last Updated : Apr 11, 2021, 9:32 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.