نوجوان سلامی بلے باز دیو دوت پڈیکل سات دن کے لازمی کوارینٹین میں رہے بغیر اپنی ٹیم کے بایو ببل میں جانے پر آئی پی ایل کی دیگر ٹیموں نے انگلی اٹھائی ہے۔
ایک آئی پی ایل فرنچائزی کے افسر نے بتایا کہ 'اگر ہوم کوارنٹین کی اجازت ہے تو ہماری ٹیم کے کئی اراکین کو بھی اس کا فائدہ ملنا چاہیے۔ حالانکہ آر سی بی انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ تمام پروٹوکول پر عمل کرتے ہوئے پڈیکل بابو ببل میں آئے ہیں۔
آر سی بی کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ 'پڈیکل کے پاس کورونا ٹیسٹ کی تین منفی رپورٹیں تھیں اور ہم نے بی سی سی آئی کے تمام قواعد پر عمل کیا ہے۔
اس کے علاوہ ٹیم کے انتظامیہ کی جانب سے بھی ایک بیان آیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ ہمیں یہ بتاتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ بائیں ہاتھ کے بلے باز دیو دوت پڈیکل بی سی سی آئی کے آئی پل ایل پروٹوکول کے مطابق کورونا نگیٹیو آنے کے بعد سات اپریل کو ٹیم میں شامل ہوگئے ہیں۔ آر سی بی کی میڈیکل ٹیم پڈیکل کی حفاظت اور صحت یاب ہونے کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل ان کے رابطہ میں تھی۔
واضح رہے کہ 22 مارچ کو آر سی بی کی جانب پڈیکل کے کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق کی گئی تھی تب وہ ہوم کوارنٹین تھے۔