ETV Bharat / sports

آئی پی ایل: آر سی بی نے ممبئی انڈینس کو شکست دی - آئی پی ایل 2021

بنگلورو کی طرف سے میڈیم فاسٹ بالر ہرشل پٹیل نے شاندار گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار اوورز میں محض 27 رن دے کر پانچ وکٹ حاصل کئے۔

ipl 2021: royal challengers bangalore beat mumbai indians
آئی پی ایل: آر سی بی نے ممبئی انڈینس کو شکست دی
author img

By

Published : Apr 10, 2021, 7:44 AM IST

اے بی ڈی ویلیئرز کی شاندار اننگز اور ہرشل پٹیل کی عمدہ بولنگ کی بدولت رائل چیلنجرز بنگلور نے آئی پی ایل کے پہلے میچ میں ممبئی انڈینز کو دو وکٹوں سے شکست دے دی۔

آر سی بی نے 160 رنز کا ہدف 20 ویں اوور کی آخری گیند پر عبور کر لیا۔ اس دوران آر سی بی کے آٹھ کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔

ممبئی کے سلامی بلے باز کرس لن کی 49 اور سوریہ کمار یادو کی شاندار اننگز کی بدولت ممبئی انڈینس نے رائل چیلنجرز بنگلورو کے خلاف آئی پی ایل 14 کے مقابلے میں جمعہ کو 20 اوورز میں 9 وکٹ پر 159 رن کا چیلنجنگ اسکور بنایا تھا۔

بنگلورو کی طرف سے میڈیم فاسٹ بالر ہرشل پٹیل نے شاندار گیند بازی کرتے ہوئے چار اوورز میں محض 27 رن دے کر پانچ وکٹ لئے۔ پٹیل نے اننگز کے آخری اوور یعنی 20 ویں اوور میں پہلی چار گیندوں پر تین بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔

بنگلورو کے کپتان وراٹ کوہلی نے پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ممبئی کے کپتان روہت شرما محض 15 گیندوں پر ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 19 رن بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوگئے۔ کرس لن نے 35 گیندوں پر 49 رنوں میں چار چوکے اور تین چھکے لگائے۔ لن اور سوریہ کمار یادو نے دوسرے وکٹ کے لئے 70 رنوں کا اضافہ کیا۔ سوریہ کمار نے 23 گیندوں پر 31 رن میں چار چوکے اور ایک چھکا لگایا۔

نوجوان وکٹ کیپر بلے باز ایشان کشن نے 19 گیندوں پر دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 28 رن بنائے جبکہ ہاردک پانڈیا نے 10 گیندوں پر 13 رنوں میں دو چوکے لگائے۔

مزید پڑھیں:

آئی پی ایل 2021: ممبئی انڈینز کی نگاہیں خطاب کی ہیٹ ٹرک پر

کیرون پولارڈ سات اور کرونال پانڈیا سات رن بنا کر میڈیم فاسٹ تیز گیند باز ہرشل پانڈیا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔ پٹیل نے ان دو وکٹوں کے بعد تیسری گیند پر کوئی رن نہیں دیا اور چوتھی گیند پر مارکو جینسن کو بولڈ کردیا۔ پٹیل کے اوور کی آخری گیند پر راہل چاہر کھاتہ کھولے بغیر رن آؤٹ ہوگئے جبکہ جسپریت بمراہ ایک رن پر ناٹ آؤٹ رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.