ETV Bharat / sports

آئی پی ایل 2021: راہل اور دیپک کی جارحانہ بلے بازی، پنجاب کا بڑا اسکور

وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے سیزن کے دوسرے میچ میں پنجاب کنگز کے بلے بازوں نے رنوں کی بارش کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 221 رنز بنائے۔

punjab kings
punjab kings
author img

By

Published : Apr 12, 2021, 9:39 PM IST

راجستھان رائلز کے کپتان سنجو سیمسن نے ٹاس جیت کر پنجاب کنگز کو بلے بازی کی دعوت دی تھی لیکن ان کا یہ فیصلہ غلط ثابت ہوا اور پنجاب کنگز نے کے ایل راہل اور دیپک ہُڈا کی طوفانی اننگ کی بدولت 221 رنز بنائے۔

پہلے بازی کرنے اتری پنجاب کی شروعات اچھی نہیں رہے اور سلامی بلے باز 22 رنز کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔ مینک نے اگروانے 9 گیندوں میں 14 رنز بنائے۔ انہیں چیتن سکاریا نے آؤٹ کیا۔

اس کے بعد یونیورسل باس کرس گیل میدان پر آئے اور تیزی سے رنز بنایا لیکن ریان پراگ کی گیند پر بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں وہ باؤنڈری پر بین اسٹوکس کو کیچ تھما بیٹھے۔ کرس گیل نے 28 گیندوں میں 4 چوکے اور 2 چھکوں کی مدد سے 40 رنز کی اننگ کھیلی۔

گیل کے آؤٹ ہونے کے بعد دیپک ہُڈا کریز پر آئے اور کپتان کے ایل راہل کے ساتھ مل کر محض 46 گیندوں میں 105 رنز کی طوفانی پارٹنرشپ نبھائی۔

اس دوران ان دونوں بلے بازوں نے میدان کے چاروں جانب شاٹس لگائے اور اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ دیپک ہُڈا نے محض 28 گیندوں میں 4 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 64 رنوں کی جارحانہ بلے بازی کی جبکہ کے ایل راہل سنچری بنانے سے محروم رہ گئے اور 50 گیندوں میں 7 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 91 رنز بنائے۔

راجستھان رائلز کی جانب سے چیتن سکاریا نے تین، کرس مورس نے دو بلے بازوں کو آؤٹ کیا جبکہ ریان پراگ نے ایک بلے باز کو پویلین کی راہ دکھائی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.