ETV Bharat / sports

آئی پی ایل 2021: کولکاتا کی عمدہ گیندبازی کے سامنے پنجاب کنگز بے بس

نریند مودی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے گیند بازوں کی شاندار کاکردگی کی بدولت پنجاب کنگز مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر محض 123 رنز ہی بنا سکی۔

kolkata knight riders
kolkata knight riders
author img

By

Published : Apr 26, 2021, 9:29 PM IST

کولکاتا نائٹ رائیڈر نے ٹاس جیت گیند بازی کا فیصلہ کیا تھا اس کے بعد گیند بازوں نے کپتان کے فیصلے کو درست ثابت کرتے ہوئے پنجاب کنگز کو 123 رنز پر ہی روک دیا۔

پنجاب کنگز کی جانب سے کپتان کے ایل راہل اور مینک اگروال نے اننگ کی شروعات کی اور پہلے وکٹ کے لیے 36 رنز کی پارٹنرشپ کی لیکن اس جوڑی کے ٹوٹنے کے بعد ہی ٹیم تاش کے پتوں کی طرح بکھر گئی اور یکے بعد دیگرے بلے باز آؤٹ ہوتے چلے گئے۔

کے ایل راہل نے 20 گیندوں میں 19 رنز اور مینک اگروال نے 34 گیندوں میں 31 رنوں کی اننگ کھیلی جبکہ جارحانہ بلے باز کرس گی اس میچ میں بھی ناکام ثابت ہوئے اور کھاتہ کھولے بغیر ہی آؤٹ ہوگئے۔

اس کے علاوہ دیپک ہُڈا ایک رن، نکولس پورن 19 رنز اور شاہ رخ خان نے 13 رنز بنائے جبکہ آخری اووزر میں کرس جارڈن نے تیز بلے بازی کرتے ہوئے ٹیم کو باعزت اسکور تک پہنچایا۔ جارڈن نے 18 گیندوں میں ایک چوکا اور 3 چھکوں کی مدد 30 رنز بنائے۔

کولکاتا نائٹ رائیڈرس کی جانب سے پرسدھ کرشنا سب سے کامیاب گیند باز رہے اور 3 وکٹیں حاصل کیں اس کے علاوہ پیٹ کمنز اور سنیل نرائن نے دو دو جبکہ شیوم ماوی اور ورون چکرورتی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.