ETV Bharat / sports

دھونی اینڈ کمپنی کے سامنے پنجابی طوفان روکنے کا چیلینج - مہندر سنگھ دھونی

آئی پی ایل 2021 میں اپنا پہلا میچ ہار چکی دھونی اینڈ کمپنی کو پنجاب کنگز کے خلاف ہونے والے اپنے دوسرے مقابلے میں اپنے ترکش کے ہر تیر کو آزمانا ہوگا۔

chennai super kings vs punjab kings
chennai super kings vs punjab kings
author img

By

Published : Apr 15, 2021, 10:48 PM IST

چنئی سُپر کنگز کو پہلے مقابلے میں دہلی کیپٹلز کے ہاتھوں 7 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ پنجاب کنگز نے راجستھان رائلز سے اپنا پہلا مقابلہ آخری گیند پر جیتا تھا۔

چنئی اور پنجاب اپنا دوسرا مقابلہ کھیلے اتریں گے جبکہ دونوں کا اس بار آمنے سامنے یہ پہلا مقابلہ ہوگا۔

پنجاب کنگز کے کپتان لوکیش راہل نے گزشتہ سیزن کے اپنے فارم کو بر قرار رکھتے ہوئے 91 رن کی عمدہ اننگ کھیلی تھی۔ پنجاب کے پاس کرس گیل کی شکل میں ایک بہترین بلے باز ہے جو کسی بھی گیند بازی اٹیک کی دھجیاں اڑا سکتے ہیں۔

مہندر سنگھ دھونی کے سامنے پنجاب کو قابو میں رکھنے کے لیے راہل اور گیل کو کنٹرول میں رکھنے کا چیلینج ہوگا۔

دھونی کو یہ بھی امید کرنی ہوگی کی اس کے بلے باز، خاص طور پر سریش رائنا، امباتی رائیڈو اور وہ خود ایک بڑی اننگز کھیلیں۔ رائنا نے پہلے میچ میں نصف سنچری بنائی تھی جبکہ رائیدو نے 23 رن بنائے تھے اور کپتان دھونی کھاتا کھولے بغیر آوٹ ہوگئے تھے۔

چنئی سُپر کنگز ٹیم دہلی کے خلاف 188 رن کا مضبوط اسکور بنانے کے باوجود مقابلہ سات وکٹ سے ہار گئی تھی لیکن دھونی کی ٹیم اس میچ میں گیند بازی کی غلطیوں سے سبق لے چکی ہوگی اور پنجاب کے خلاف ہر لحاظ سے بہتر مظاہرہ کرنے اترے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.