ETV Bharat / sports

آئی پی ایل 14: دہلی نے چنئی کو 7 وکٹس سے شکست دی

سلامی بلے بازوں شِکھر دھون (85) کی شاندار نصف سنچری اور پرتھوی شا (72) کے درمیان 138 رن کی اوپننگ رفاقت کی بدولت دفاعی رنر اپ دہلی کیپٹلس نے چنئی سُپر کنگس کو سنیچر کے روز آئی پی ایل 14 کے مقابلے میں یکطرفہ انداز میں 7 وکٹس سے شکست دے دی۔

author img

By

Published : Apr 11, 2021, 8:17 AM IST

آئی پی ایل14: دہلی نے چننئی کو 7 وکٹس دے شکست دی

آئی پی ایل 13 پچھلے سیزن میں باہر رہنے والے بائیں ہاتھ کے بلے باز سریش رینا کی جارحانہ بلے بازی اور سیم کرن کی 34 رن کی طوفانی اننگز کی بدولت چنئی نے سات وکٹ پر 188 رن کا چیلنجنگ اسکور بنایا جبکہ دہلی نے 18.4 اوورز میں تین وکٹ پر 190 رن بنا کر آسان جیت درج کی۔

دہلی کے دونوں سلامی بلے بازوں نے جارحانہ انداز میں بلے بازی کی اور چنئی کے ہر گیندباز کی جم کر پٹائی کی۔ دونوں کے بیچ 138 رن کی اوپننگ ساجھے داری 13.3 اوور میں بنی۔ اس ساجھے داری میں پرتھوی نے 38 گیندوں میں 72 رن میں نو چوکے اور تین چھکے لگائے۔ پرتھوی کو ڈیون بریوو نے معین علی کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ شِکھر نے پھر کپتان رشبھ پنت کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لئے 29 رن جوڑے۔

شِکھر جب اپنی سنچری سے صرف 15 رن دور تھے کہ شاردل ٹھاکر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ شِکھر نے 54 گیندوں پر 85 رن میں 10 چوکے اور دو چھکے لگائے۔ شِکھر اس اننگز کے ساتھ آئی پی ایل میں چننئی ٹیم کے خلاف سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے۔ شِکھر نے بھارتی کپتان وراٹ کوہلی کا چنئی کے خلاف 901 رن کا ریکارڈ توڑ دیا۔

کپتان پنت نے صرف 12 گیندوں پر ناٹ آوٹ 15 رن بنائے، جبکہ مارکس اسٹونیس نے نو گیندوں پر تین چوکوں کی مدد سے 14 رنز بنائے۔ اسٹونیس تیسرے بلے باز کے طور پر ٹیم کے 186 کے اسکور پر ٹھاکر کا دوسرا شکار بنے۔ پنت نے ایک چوکا مار کر میچ کا خاتمہ کیا اور اپنے آئیڈیل دھونی کو آئی پی ایل کے اپنے پہلے مقابلے میں شکست دی۔

قبل ازیں چنئی نے پہلے بازی کرتے ہوئے اپنے پہلے دو وکٹ صرف سات رن پر گنوا دیئے، اس کے بعد سریش رینا نے جارحانہ نصف سنچری اننگز کھیل کر چننئی کو چیلنجنگ اسکور تک پہنچایا۔ اننگز کے دوسرے ہی اوور میں فاف ڈو پلیسیس کھاتہ کھولے بغیر تیز گیندباز اویس خان کی چوتھی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

اننگز کے تیسرے اوور میں رتوراج گائکواڈ پانچ رنز بناکر کرس ووکس کی گیند پر پہلی سلپ میں شِکھر دھون کو کیچ دے بیٹھے ۔ ان دو وکٹوں کے گرنے کے بعد رینا اور معین علی نے تیسرے وکٹ کے لئے 53 رن کی شاندار شراکت کی۔ علی پھر آف اسپنر روی چندرن اشون کی گیند پر ریورس شاٹ کھیلنے کی کوشش میں گیند کو اونچا کھیل گئے اور شِکھر نے آسان سا کیچ لے لیا۔ علی نے 24 گیندوں پر 36 رنز میں چار چوکے اور دو چھکے لگائے۔

علی کا وکٹ گرنے کے بعد رینا اور امباٹی رائیڈو نے پھر چوتھے وکٹ کے لئے 63 رن کی بہترین شراکت کی۔ رینا نے باونڈری لگاکر اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ رائیڈو نے ٹام کرین کی گیند پر بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں شِکھر دھون کو سیدھا کیچ پکڑایا۔ رائیڈو نے 16 گیندوں پر 23 رن میں ایک چوکا اور دو چھکے لگائے۔

رائیڈو کے آوٹ ہونے کے بعد رینا ٹیم کے 137 کے اسکور پر دوسرا رن لینے کی کوشش میں رن آوٹ ہوگئے۔ رینا نے 36 گیندوں پر 54 رن میں تین چوکے اور چار چھکے لگائے۔ کپتان مہندر سنگھ زیادہ دیر تک ٹک نہیں سکے اور اویس خان کی دوسری ہی گیند پر شاٹ کھیلنے کی کوشش میں گیند کو اسٹمپس پر کھیل کر کھاتہ کھولے بغیر بولڈ ہوگئے۔ حالانکہ اس کے بعد سیم کرین نے رویندر جڈیجہ کے ساتھ آخری اوورز میں بڑے چوکے چھکے لگائے اور ٹیم کے اسکور کو 188 رن تک لے گئے۔ وہ اننگز کی آخری گیند پر بولڈ ہوگئے۔

سیم کرین نے صرف 15 گیندوں پر 34 رنز میں چار چوکے اور دو چھکے لگائے جبکہ جڈیجہ 17 گیندوں پر تین چوکوں کی مدد سے 26 رنز بنا کر ناٹ آوٹ پویلین لوٹے۔ دہلی کے لئے کرس ووکس نے 18 رن پر دو اور اویس خان نے 23 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.