ETV Bharat / sports

آئی پی ایل 14: بنگلورو نے حیدرآباد سے جیت چھین لی

رائل چینلجرس بنگلورو نے سن رائزرس حیدرآباد کو 6 رنز سے شکست دے دی۔ ٹاس ہار کر میچ میں بنگلورو نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے آٹھ وکٹ کھوکر 149 رن بنائے، جس کے جواب میں حیدرآباد کی ٹیم نو وکٹ گنواکر 143 رن ہی بناسکی۔

آئی پی ایل14: بنگلورو نے حیدرآباد سے کامیابی چھینی

author img

By

Published : Apr 15, 2021, 7:01 AM IST

Updated : Apr 15, 2021, 7:16 AM IST

چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی پی ایل کے چھٹے میچ میں سن رائزرس حیدرآباد کو مسلسل پانچویں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ رائل چینلجرس بنگلورو نے آئی پی ایل کے اپنے دوسرے میچ میں حیدرآباد کو 6 رنوں سے ہرادیا۔ میچ میں آر سی بی نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے آٹھ وکٹ گنواکر 149 رن بنائے، جس کے جواب میں حیدرآباد کی ٹیم نو وکٹ گنواکر 143 رنز ہی بناسکی۔

آئی پی ایل14: بنگلورو نے حیدرآباد سے کامیابی چھینی
آئی پی ایل14: بنگلورو نے حیدرآباد سے کامیابی چھینی

سن رائزرس حیدرآباد کی اس سیزن میں یہ مسلسل دوسری ہار ہے۔ پہلے میچ میں اس کو کلکتہ نائٹ رائیڈرس سے شکست ملی تھی۔ دوسری جانب آر سی بی کی یہ مسلسل دوسری جیت ہے۔ بنگلورو نے لیگ کے افتتاحی میچ میں ممبئی انڈینس کو دو وکٹ سے شکست دی تھی۔ اس طرح بنگلورو نے سات سالوں کے بعد مسلسل دو شروعاتی میچ جیتے ہیں۔ ایک دن پہلے اسی میدان پر ڈرامائی مقابلہ میں ممبئی انڈینس نے کے کے آر کو 10 رنوں سے ہرادیا تھا۔ اس میچ میں بھی ممبئی نے شاندار واپسی کی تھی۔

بنگلورو کی جانب سے دیئے گئے 150 رنز ہدف کے تعاقب میں اتری ٹیم حیدرآباد کے لیے شروعات اچھی نہیں رہی، اور افتتاحی بلے باز وردھمان ساہا صرف ایک رن بناکر آوٹ ہوگئے، مگر اس کے بعد کپتان ڈیوڈ وارنر اور منیش پانڈے نے شاندار اننگز کھیلی اور ٹیم کو مضبوط پوزیشن میں پہنچایا۔ وانر نے 54 رن جبکہ پانڈے نے 38 رن بنائے۔ ان دونوں کے علاوہ جانی بیرسٹو نے 12 رن، وجے شنکر نے تین رن، جیسن ہولڈر نے چار رن، راشد خان نے 17 رن جب کہ بھونیشور کمار صرف دو رن ہی بناسکے۔

قبل ازیں جارحانہ بلے باز گلین میکسویل (57) کی عمدہ نصف سنچری اور کپتان وراٹ کوہلی کی 33 رن کی اننگز سے رائل چیلنجرز بنگلور نے سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف آئی پی ایل مقابلے میں بدھ کو آٹھ وکٹ پر 149 رن کا چیلنجنگ اسکوربنا لیا۔ حیدرآباد نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ میکسویل نے جیسن ہولڈر کی اننگ کی آخری گیند پر آوٹ ہونے سے پہلے 41 گیندوں پر 59 رن میں پانچ چوکے اورتین چھکے لگائے۔ یہ ان کی جانب سے پانچ سال کے وقفہ کے بعد پہلی ہاف سنچری ہے۔ کپتان وراٹ نے 29 گیندوں پر 33 رن میں چار چوکے لگائے۔ وراٹ اور میکسویل نے تیسرے وکٹ کے لئے 44 رن جوڑے۔ اخیر میں شہباز احمد نے 10 گیندوں پر 14 رن میں ایک چھکا لگایا۔ اوپنر دیودت پڈیکل نے 13 گیندوں پر 11 رن میں دو چوکے لگائے، وہ مسلسل دوسری بار ناکام ثابت ہوئے۔ واشنگٹن سندر نے آٹھ رن اور کائل جیمسن نے 12 رن بنائے۔

میچ کا پانسہ اس وقت پلٹا جب 17ویں اوور میں شہباز احمد نے ایک ہی اوور میں تین وکٹ حاصل کرلیے۔ اور جیتنے والے میچ کو حیدرآباد کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، اور بنگلورو ہارتے ہارتے جیت گئی۔ حیدرآباد کی جانب سے جیسن ہولڈر نے چار اوور میں 30 رن دے کر تین وکٹ لئے جبکہ لیگ اسپنر راشد خان نے چار اوور میں محض 18 رن دے کر دو وکٹ نکالے۔ بھونیشور کمار، شہباز ندیم اور ٹی نٹراجن نے ایک ایک وکٹ لیا۔

شہباز احمد نے 17ویں اوورس میں تین بڑے وکٹس لے کر میچ کا پانسہ پلٹ دیا

میچ کا پانسہ پلٹنے پر شہباز احمد کو گیم چینجر ایوارڈ دیا گیا

Last Updated : Apr 15, 2021, 7:16 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.