ETV Bharat / sports

Hardik Pandya On Dhoni یہ جیت دھونی کی قسمت میں لکھی تھی: پانڈیا - گجرات ٹائٹنز کے کپتان ہاردک پانڈیا

گجرات ٹائٹنز کے کپتان ہاردک پانڈیا نے منگل کو کہا کہ وہ آئی پی ایل فائنل میں چنئی سپر کنگز سے شکست کھانے کے بعد اپنے استاد اور حریف کپتان مہندر سنگھ دھونی کے لیے بے حد خوش ہیں اور یہ جیت ان کی قسمت میں لکھی ہوئی تھی۔

یہ جیت دھونی کی قسمت میں لکھی تھی: پانڈیا

author img

By

Published : May 30, 2023, 7:17 PM IST

احمد آباد:خطابی معرکہ میں شکست کے بعد گجرات ٹائٹنز کے کپتان ہاردک پانڈیا نے کہا کہ میں ان (دھونی) کے لیے بہت خوش ہوں۔ تقدیر نے ان کے لیے یہی لکھا تھا۔منگل کو اوائل میں بارش سے متاثر فائنل میں چنئی 15 اووروں میں 171 کا تعاقب کر رہی تھی اور اسے آخری دو گیندوں پر 10 رن درکار تھے۔ پورے سیزن میں مایوس کن فارم سے گزرنے والے رویندر جدیجہ نے ان دو گیندوں پر ایک چھکا اور ایک چوکا لگا کر چنئی کو سنسنی خیز جیت دلا دی۔

گزشتہ برس گجرات کو چیمپیئن بنانے والے پانڈیا نے کہاکہ اگر مجھے ہارنا ہی تھا تو مجھے دھونی سے ہارنے میں کوئی پریشانی نہیں ہے۔ اچھی چیزیں اچھے لوگوں کے ساتھ ہوتی ہیں اور وہ سب سے اچھے لوگوں میں سے ایک ہے جنہیں میں جانتا ہوں۔ بھگوان مہربان رہا ہے، بھگوان مجھ پر مہربان رہا ہے، لیکن آج ان کی رات تھی۔دھونی نے اب تک اگلے سال آئی پی ایل میں کھیلنے سے انکار نہیں کیا ہے لیکن ان کا کہنا ہے کہ یہ جسمانی حالت پر منحصر ہوگا۔

پانڈیا نے کہاکہ ہم بہت سارے منصوبے بناتے ہیں اور اپنے دل سے کھیلتے ہیں۔ ہم ہمیشہ ایک ایسی ٹیم رہے ہیں جو ایک ساتھ کھڑی رہی اور کبھی ہمت نہیں ہاری۔ ہم ایک ساتھ جیتتے ہیں اور ہم ایک ساتھ ہارتے ہیں۔ میں بہانے بنانے والوں میں سے نہیں ہوں۔ چنئی نے بہتر کرکٹ کھیلی۔

پانڈیا نے 21 سالہ سائی سدرشن کی بھی تعریف کی، جس نے پہلی اننگز میں گجرات کو 214 تک لے جانے کے لیے شاندار نصف سنچری بنائی۔ سدرشن خواہ آئی پی ایل فائنل میں سنچری نہیں بناسکے لیکن انہوں نے 47 گیندوں پر آٹھ چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے 96 رن بنا کر اپنی ٹیم کو آئی پی ایل فائنل میں سب سے بڑے اسکور تک پہنچا دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:IPL 2023 Final گجرات کو شکست دے کر چنئی پانچویں مرتبہ چیمپئن بنا

پانڈیا نے کہاکہ سائی کا بھی خاص ذکر کرنا ہوگا۔ وہ اپنی زندگی میں معجزے کرنے والا ہے۔ میں ان کھلاڑیوں کے لیے بہت خوش ہوں۔ ہم ان کی حمایت کرتے رہے ہیں اور ان کی کامیابی کا سہرا انہیں ہی جاتا ہے۔ موہت، سمیع، راشد سب نے جس طرح سے اپنے اپنے کردار ادا کیے ہیں۔ کوچنگ اسٹاف کا بھی شکریہ۔ میں ان سے مزید کچھ نہیں مانگ سکتا۔

یواین آئی:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.