ETV Bharat / sports

IPL 2022: دہلی کیپٹلس کو نو بال تنازع کو فراموش کرکے آگے بڑھنا ہوگا

ٹیم کے کپتان رشبھ پنت Rishabh Pant نے گزشتہ میچ میں نو بال معاملے پر مشتعل ہوتے ہوئے اپنے بلے بازوں کو میدان سے باہر بلانے کا اشارہ تک دے دیا تھا جس کے بعد رومین پاویل کی فارم بگڑ گئی تھی اور پہلی تین گیندوں پر چھکے مارنے والے پاویل اگلی تین گیندوں میں کوئی چھکا نہیں لگا سکے۔ اس معاملے پر پنت پر میچ فیس کا 100 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔

دہلی کیپٹلس کو نو بال تنازعہ کو فراموش کرکے آگے بڑھنا ہوگا

author img

By

Published : Apr 28, 2022, 6:40 PM IST

دہلی کیپٹلس Delhi Capitals کو کولکاتا نائٹ رائڈرس Kolkata Knight Riders کے خلاف جمعرات کے روز وانکھیڑے اسٹیڈیم میں ہونے والے مقابلے میں پچھلے میچ کے نو بال تنازعہ سے باہر نکل کر آگے بڑھنا ہوگا۔ دہلی سات میچوں میں تین جیت اور چھ پوائنٹ کے ساتھ دس ٹیموں کی فہرست میں ساتویں نمبر پر ہیں جبکہ کولکتا آٹھ میچوں میں تین جیت اور چھ پوائنٹ کے ساتھ دہلی سے ایک مقام نیچے آٹھویں نمبر پر ہے۔

ٹیم کے کپتان رشبھ پنت نے گزشتہ میچ میں نو بال معاملے پر مشتعل ہوتے ہوئے اپنے بلے بازوں کو میدان سے باہر بلانے کا اشارہ تک دے دیا تھا جس کے بعد رومین پاویل کی فارم بگڑ گئی تھی اور پہلی تین گیندوں پر چھکے مارنے والے پاویل اگلی تین گیندوں میں کوئی چھکا نہیں لگاسکے۔ اس معاملے پر پنت پر میچ فیس کا 100 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔ پنت کو ابھی اس سیزن میں نصف سنچری لگانا باقی ہے لیکن انہوں پچھلی پانچ اننگز میں 25 رن کا اسکور کم سے کم بنایا ہے۔

پنت کو وانکھیڑے اسٹیڈیم میں بیٹنگ کرنا پسند ہے، جہاں انہوں نے آئی پی ایل کی آٹھ اننگز میں 47.33 کی اوسط اور 182.05 کے اسٹرائیک ریٹ سے 284 رنز بنائے ہیں۔ کولکاتا کے آندرے رسل واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے اس سیزن میں 200 سے زیادہ رنز بنائے اور 10 سے زیادہ وکٹیں لیں۔ وہ اپنی پرانی فارم میں واپس آگئے ہیں جہاں وہ پانچ سے سات گیندوں پر چھ چھکے لگا رہے ہیں۔ دہلی کیپٹلز کے خلاف 2018 سے، انہوں نے سات اننگز میں 45.67 کی اوسط اور 186.39 کے اسٹرائیک ریٹ سے 274 رنز بنائے ہیں، جبکہ صرف سات وکٹیں حاصل کی ہیں۔

دہلی کے اوپنر ڈیوڈ وارنر کولکتا نائٹ رائیڈرز کے خلاف آئی پی ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے دوسرے بلے باز ہیں۔ انہوں نے 25 میچوں میں 44.36 کی اوسط اور 145.02 کے اسٹرائیک ریٹ سے 976 رنز بنائے ہیں۔ انہوں نے اس سال دہلی کے لیے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جہاں انہوں نے 171.42 کے اسٹرائیک ریٹ سے 132 رنز بنائے اور پاور پلے میں صرف ایک بار آؤٹ ہوئے۔

کولکتا کے کپتان شریس ایر نے ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنائے۔ انہوں نے آٹھ اننگز میں 142.52 کے اسٹرائیک ریٹ سے 248 رنز بنائے ہیں۔ اس ٹیم کے خلاف گزشتہ میچ میں انہوں نے 33 گیندوں پر 55 رنز بنائے تھے۔ تیز گیند باز ٹم ساؤتھی نے اس سیزن میں کولکتہ کے لیے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے صرف تین میچوں میں آٹھ وکٹیں حاصل کی ہیں۔ انہوں نے 2020 سے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 39 میچوں میں 19 کی اوسط سے 39 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

دہلی کے روومن پاول نے گزشتہ میچ میں ہی راجستھان کے خلاف 15 گیندوں میں 36 رنز بنائے تھے۔ سیزن کی خراب شروعات کے بعد، انہوں نے اس اننگز سے اعتماد حاصل کیا ہوگا۔ انہوں نے اس سال ویسٹ انڈیز کے لیے چھ ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے ہیں اور 187.59 کے اسٹرائیک ریٹ سے 242 رنز بنائے ہیں، جس میں ایک سنچری بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: IPL 2022: پلے آف کی دوڑ کافی دلچسپ ہے

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.