نئی دہلی: دہلی کیپٹلس اور پنجاب کنگز کے درمیان آئی پی ایل 2023 کا 59ویں میچ ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ دہلی کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے ٹاس جیت کر پنجاب کنگز کے خلاف پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اگر دہلی کی ٹیم کرو یا مرو کے میچ میں ہار جاتی ہے تو وہ پلے آف کی دوڑ سے باہر ہو جائے گی۔ پنجاب کی ٹیم میں بھانوکا راجا پاکسے کی جگہ سکندر رضا کی واپسی ہوئی ہے۔ ریپل پٹیل کی جگہ تیز گیند باز مکیش کمار کو دہلی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ دہلی کیپٹلز کی ٹیم جو پلے آف کی دوڑ سے تقریباً باہر ہو چکی ہے، پنجاب کنگز کا کھیل خراب کرنے کی کوشش کرے گی اور انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 59ویں میچ جیت کر اپنی امیدوں کو زندہ رکھنے کی کوشش کرے گی۔
دہلی نے اب تک 11 میچوں میں صرف چار میچ جیتے ہیں اور اگر وہ اپنے باقی تین میچ جیت بھی لیتی ہے تب بھی اس کے 14 پوائنٹس ہوں گے جو کہ ٹاپ فور میں جگہ بنانے کے لیے کافی نہیں ہو سکتے۔ اگر مگر کے مساوات کو دیکھیں تو دہلی کی ٹیم کی قسمت اب دوسری ٹیموں کی کارکردگی پر منحصر ہوگا۔ پنجاب کنگز کی حالت بھی زیادہ اچھی نہیں ہے۔ اس کے 11 میچوں میں پانچ جیت سے 10 پوائنٹس ہیں اور اسے پلے آف کی دور میں برقرار رہنے کے لیے اپنے باقی تمام تین میچ جیتنے ہوں گے۔
مزید پڑھیں: