چنئی کے لیے چدمبرم اسٹیڈیم کی پچ کافی زیادہ اہم رہی ہے لیکن اس آئی پی ایل میں صورتحال کچھ مختلف ہے کیونکہ اب کوئی بھی ٹیم ہوم گراؤنڈ پر نہیں کھیل رہی ہے، اس مرتبہ سی ایس کے کی ٹیم وانکھیڈے اسٹیڈیم میں اپنے پہلے پانچ میچ کھیل رہی ہے اور یہاں کی صورتحال چنئی سے بالکل مختلف ہے، چنئی اپنا پہلا میچ دہلی کے ہاتھوں ہار گئی تھی۔
پنجاب کنگز کی ٹیم: کے ایل راہل (کپتان)، مینک اگروال، کرس گیل، دیپک ہوڈا، نکولس پورن، شاہ رخ خان، جائے رچرڈسن، مورگن اشون، ریلی میرڈیتھ ، محمد شامی اور ارشدیپ سنگھ
چنئی سپر کنگز کی ٹیم : رتھراج گائکواڈ، فاف ڈو پلیسیس، سریش رائنا، معین علی، امباتی رائیڈو، ایم ایس دھونی (کپتان)، رویندر جڈیجہ، سام کرن، ڈوین براوو، شاردال ٹھاکر اور دیپک چاہر