نئی دہلی: انڈین پریمیئر لیگ کے 16 ویں سیزن کے 11ویں میچ راجسھتان رائلز اور دہلی کپیٹلس کے درمیان کھیلا گیا۔ راجستھان کی نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے دہلی کیپیٹلس نے 9 وکٹوں نے نقصان پر 142 رنز بنائے، اس طرح راجستھان رائلز کی ٹیم اپنے ہوم گراونڈ گوہاٹی میں یہ میچ 57 دہلی جیت لی۔
دہلی کیپٹلس کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ راجستھان نے یاشاسوی اور بٹلر کی ففٹی کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے۔ دہلی کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے آخر تک بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچری بنائی، لیکن یہ اننگز کسی بھی طرح ٹیم کو فائدہ پہنچانے میں ناکام رہی۔200 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ٹیم 9 وکٹوں پر 142 رنز بنا سکی۔
راجستھان رائلز نے دہلی کیپٹلس کو 57 رنز سے شکست دی اور اس جیت کے ساتھ ہی راجستھان کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں چار پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر پہنچ گئی ہے۔ جب کہ دہلی کی ٹیم مسلسل تیسری شکست کے ساتھ نویں نمبر پر ہے۔ اس میچ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے راجستھان نے چار وکٹ پر 199 رنز بنائے۔ جوس بٹلر نے 79، یاشاسوی جیسوال نے 60 اور شمرون ہیٹمائر نے 39 رنز بنائے۔ جواب میں دہلی کی ٹیم نو وکٹوں کے نقصان پر صرف 142 رنز بنا سکی۔ کپتان وارنر نے 65، للت یادیو نے 38 اور ریلی روسو نے 14 رنز بنائے۔
مزید پڑھیں: