ETV Bharat / sports

بنگلور کے خلاف پنجاب کی شاندار جیت، ہرپریت میچ کے ہیرو - رائل چیلنجرز بنگلور کو 34 رنز سے شکست

آئی پی ایل 2021 کے 26 ویں میچ میں پنجاب کنگز نے رائل چیلنجرز بنگلور کو 34 رنز سے شکست دے کر تیسری فتح حاصل کی، کوہلی کے علاوہ کوئی دوسرا بلے باز بنگلور کے لیے اچھی کارکردگی نہیں کرسکا، کوہلی نے 35 رنز کی اننگز کھیلی۔

bangalore beat punjab by 34 runs
بنگلور کے خلاف پنجاب کی شاندار جیت، ہرپریت میچ کے ہیرو
author img

By

Published : May 1, 2021, 6:57 AM IST

بنگلور اور پنجاب کے مابین نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آر سی بی 180 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر صرف 145 رن ہی بن سکے۔

آر سی بی کا پہلا وکٹ پیڈیکل (7)کے طور پر گرا جس کو میرڈیتھ نے آؤٹ کیا، اس کے بعد کوہلی نے اچھی بیٹنگ کی لیکن 35 رنز بنانے کے بعد کوہلی پویلین لوٹ گئے ان کو نوجوان ہریپریت نے بولڈ کیا۔

ویراٹ کے آؤٹ ہونے کے بعد میکسویل بیٹنگ کے لیے آئے تھے لیکن اگلی ہی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ ہرپریت نے لگاتار 2 گیندوں میں 2 وکٹیں حاصل کرکے آرسی بی کو بیک فٹ پر ڈھکیل دیا حالانکہ اے بی نے تیسری گیند سنبھال کر ہریپریت کی ہیٹ ٹرک نہیں ہونے دی۔

پنچاب کے ہریپریت نے نہ صرف کوہلی کو پویلین کا راستہ دکھایا بلکہ میکسویل اور اے بی ڈویلیئرس کو آؤٹ کرکے آر سی بی کو بھی بڑا دھچکا دیا، آخر میں جیمسن نے 16 رنز بنائے اور ہرشل پٹیل نے 31 رنز بنائے۔

پنجاب کی ٹورنامنٹ میں یہ تیسری فتح ہے، پنجاب کی جانب سے ہریپریت میچ کے ہیرو رہے جنہوں نے 3 بڑے بلے بازوں کو آؤٹ کرکے پنجاب کے فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

پنجاب کی طرف سے ہرپریت نے 3 اور روی بشنوئی نے 2 وکٹیں حاصل کیں اس کے علاوہ جارڈن، ریلی میرڈیتھ اور محمد شامی نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے پہلے پنچاب کے کپتان لوکیش راہل کی ناٹ آؤٹ 91 رن کی شاندار اننگز کی بدولت پنجاب کنگس نے رائل چیلنجرس بنگلورو کے خلاف جمعہ کو آئی پی ایل مقابلے میں 20 اوورز میں پانچ وکٹ پر 179 رن کا چیلنجنگ اسکور بنالیا۔

بنگلورو نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، پربھ سمرن سنگھ سات رن بنا کر ٹیم کے 19 کے اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

راہل اور کرس گیل نے دوسرے وکٹ کے لیے 80 رن کی شراکت داری کی۔ گیل نے محض 24 گیندوں پر 46 رن میں چھ چوکے اور دو چھکے لگائے۔

نکولس پورن کھاتہ کھولے بغیر دیپک ہڈا پانچ رن اور شاہ رخ خان کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہوئے۔

ہرپریت برار نے 17 گیندوں پر دو چوکوں اور چھکے کی مدد سے ناٹ آؤٹ 25 رن بنائے۔ پٹیل نے اپنی اننگز کے آخری دو اووروں میں کل 40 رن دیئے۔

بنگلورو کی طرف سے کائل جمیسن نے 32 رن دے کر دو وکٹ لئے جبکہ ڈینیل سیمس، یجویندر چہل اور شہباز احمد کو ایک ایک وکٹ ملا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.