ETV Bharat / sports

اینڈریو ٹائی آئی پی ایل سے باہر - تیز گیند باز اینڈیو ٹائی

راجستھان رائلز کے تیز گیند باز اینڈریو ٹائی ذاتی وجوہات کے سبب آئی پی ایل 2021 سے باہر ہوگئے اور وطن واپس لوٹ گئے ہیں۔

Andrew Tye
Andrew Tye
author img

By

Published : Apr 25, 2021, 10:34 PM IST

آئی پی ایل فرنچائزی راجستھان رائلز نے ٹویٹر کے ذریعہ اطلاع دی کہ ان کے تیز گیند باز اینڈیو ٹائی ذاتی وجوہات کی بنا پر وطن لوٹ گئے ہیں اور اب وہ لیگ کے بقیہ میچ نہیں کھیلیں گے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

بین اسٹوکس اور لیام لیگونسٹون کے بعد اینڈریو ٹائی راجستھان رائلز کے تیسرے ایسے غیر ملکی کھلاڑی بنے جو ٹورنامنٹ کو درمیان میں ہی چھوڑ کر وطن واپس ہوگئے ہیں۔

اس سے قبل بین اسٹوکس انگلی کی چوٹ کے سبب اور لیگونسٹون بائیو ببل میں تھکان محسوس ہونے کا حوالہ دے کر انگلینڈ لوٹے تھے۔ راجستھان رائلز پہلے ہی اپنے بہتر کھلاڑی اور گزشتہ سیزن کے موسٹ ویلیوایبل کھلاڑی (ایم وی پی) جوفر آرچر کے بغیر کھیل رہی ہے جو ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ آئی پی ایل 2018 میں پرپل کیپ فاتح(سب سے زیادہ وکٹ لینے والے) ٹائی راجستھان کے اب تک کے پانچ میں سے کسی بھی مقابلے میں الیون میں شامل نہیں تھے۔ انہوں نے گزشتہ سیزن میں بھی صرف ایک میچ کھیلا تھا۔

راجستھان کے پاس فی الوقت غیر ملکی کوٹے میں صرف جوز بٹلر، کرس مورس، ڈیوڈ ملر اور مستفیض الرحمن ہی انتخاب کے لیے دستیاب ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.