چنئی: رتوراج گائیکواڑ (44 گیندوں، 60 رنز) کی شاندار نصف سنچری کی بدولت چنئی سپر کنگز نے منگل کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے پہلے کوالیفائر میں گجرات ٹائٹنز کے خلاف 173 رنز کا ہدف دیا۔
گجرات نے ٹاس جیت کر بالنگ کرتے ہوئے محمد سمیع کے دم پر سدھی ہوئی شروعات کی۔ اپنا آئی پی ایل میچ کھیل رہے درشن نالکنڈے نے دوسرے ہی اوور میں گائیکواڑ کو کیچ آؤٹ کرا دیا، حالانکہ یہ گیند نو بال ہونے کی وجہ سے چنئی کے بلے باز کو نئی زندگی مل گئی۔
نئی زندگی ملنے کے بعد، گائیکواڑ نے اس اوور میں ایک چھکا اور ایک چوکا لگا کر اپنی فارم دوبارہ حاصل کی۔ دوسرے سرے پر کھڑے کونوے نے اپنے ہاتھ کھولنے میں وقت لیا، وہیں گائیکواڑ نے جارحانہ انداز اپنایا اور پاور پلے میں چنئی کو 49 رنز تک لے گئے۔
گائیکواڑ اور کونوے کے درمیان پہلے وکٹ کے لیے 87 رنز کی ٹھوس شراکت داری ہوئی جسے موہت شرما نے گائیکواڑ کا وکٹ لے کر توڑا۔ گائیکواڑ نے 44 گیندوں میں سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 60 رنز بنائے، حالانکہ ان کا وکٹ گرتے ہی چنئی کی اننگز سست پڑ گئی۔
نور احمد نے شیوم دوبے کو ایک رن کے اسکور پر آؤٹ کیا۔ آخری اوورز کی طرف بڑھتے ہوئے اجنکیا رہانے (10 گیندیں، 17 رنز) رن ریٹ بڑھانا چاہا لیکن وہ اگلی ہی گیند پر درشن کو چھکا لگانے کے بعد کیچ آؤٹ ہوگئے۔ کونوے نے 34 گیندوں پر 40 رنز کی اننگز کھیلی اور ان کی جدوجہد کا خاتمہ راشد خان نے کیا۔
چنئی نے 10 اووروں میں 85 رن بنائے تھے لیکن وکٹوں کے مسلسل گرنے کی وجہ سے وہ 17 اوورز میں صرف 137/4 تک ہی پہنچ سکی۔ چنئی نے اگلے تین اووروں میں تین وکٹ گنوا دیے، حالانکہ وہ بلے بازوں کی جدوجہد کی وجہ سے 35 رنز کا اضافہ کر سکے۔
رائیڈو نے نو گیندوں پر 17 رنز بنائے جبکہ رویندر جڈیجہ نے 16 گیندوں پر 22 رنز بنائے۔ معین علی چار گیندوں پر نو اہم رن بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے جبکہ چنئی نے 20 اوورز میں 172/7 کا اسکور بنایا۔
یو این آئی۔