ETV Bharat / sports

IPL 2023 آئی پی ایل کا فارمیٹ آئندہ برس سے بدل جائے گا - آئی پی ایل اوے فارمیٹ میں ہوگا

بی سی سی آئی کے صدر سورو گنگولی نے ریاستی کرکٹ ایسوسی ایشن کے علاوہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو اطلاع دی ہے کہ آئی پی ایل کا فارمیٹ 2023 سے بدل جائے گا۔ IPL 2023

IPL to return to its old home and away format in 2023, confirms Ganguly
آئندہ برس سے بدلے گا آئی پی ایل کا فارمیٹ
author img

By

Published : Sep 22, 2022, 5:01 PM IST

نئی دہلی: آئندہ برس یعنی 2023 سے انڈین پریمیئر لیگ کے فارمیٹ میں تبدیلی کی جائے گی۔ 2023 سے آئی پی ایل کورونا سے پہلے اپنے پرانے فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔ بی سی سی آئی کے صدر سورو گنگولی نے اس کی تصدیق کی ہے۔ 2023 میں آئی پی ایل کا 16 ویں سیزن ہوم اور اوے فارمیٹ کے تحت کھیلا جائے گا۔ یعنی تمام 10 ٹیمیں اپنے گھر اور مخالف ٹیم کے میدان پر میچ کھیلیں گی۔ گنگولی نے اس بارے میں تمام کرکٹ ایسوسی ایشنز اور اسٹیک ہولڈرز کو آگاہ کر دیا ہے۔ IPL to Return to its Old Home and Away Format in 2023, Confirms Ganguly

بتادیں کہ سنہ 2020 میں کورونا وبا کے باعث آئی پی ایل متحدہ عرب امارات کے تین شہروں دبئی، شارجہ اور ابوظہبی میں شائقین کے بغیر منعقد ہوا تھا۔ وہیں 2021 میں آئی کا انقعاد بھارت میں تو ہوا لیکن میچز چار شہروں دہلی، احمد آباد، ممبئی اور چنئی میں کھیلے گئے۔

اس کے علاوہ کوالیفائر، ایلیمینیٹر اور فائنل کولکاتا اور احمد آباد میں کھیلے گئے۔ لیکن اب کورونا کی وبا پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے۔ اس وجہ سے یہ لیگ ہوم گراؤنڈ کے پرانے فارمیٹ اور مخالف ٹیم کے میدان میں کھیلی جائیں گی۔

گنگولی نے ریاستی ایسوسی ایشن کو بھیجے گئے ای میل میں کہاکہ 'آئی پی ایل اگلے برس سے ہوم گراؤنڈ پر اور مخالف ٹیم کے میدان پر کھیلنے کے فارمیٹ میں منعقد کیا جائے گا۔' تمام 10 ٹیمیں اپنے ہوم میچز اپنے مقررہ مقام پر کھیلیں گی'۔

بی سی سی آئی 2020 کے بعد پہلی بار اپنا مکمل ڈومیسٹک سیزن منعقد کر رہا ہے، جس میں ٹیمیں ہوم اور مخالف میدانوں کے پرانے فارمیٹ میں کھیلے گی۔ اس کے علاوہ بی سی سی آئی آئندہ برس سال کے اوائل میں خواتین کے آئی پی ایل کو بھی منعقد کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ پی ٹی آئی نے گزشتہ ماہ اطلاع دی تھی کہ جنوبی افریقہ میں ہونے والے خواتین کے T20 ورلڈ کپ کے بعد مارچ میں خواتین کی آئی پی ایل کا انعقاد کیا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.