ETV Bharat / sports

IPL 2022: حیدرآباد کی بہترین گیند بازی، آر سی بی محض 68 رنز پر ڈھیر - آر سی بی محض 68 رنز پر ڈھیر

ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بنگلور کی پوری ٹیم محض 68 رنز ہی بنا سکی۔ حیدرآباد کی جانب سے مارکو جانسن اور نٹراجن نے تین تین وکٹ حاصل کیے۔IPL 2022

IPL 2022, SRH bowlers wreak havoc as RCB succumbs to 68
حیدرآباد کی بہترین گیندبازی، آر سی بی محض 68 رنز پر ڈھیر
author img

By

Published : Apr 23, 2022, 9:25 PM IST

ممبئی کے بریبورن اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں بنگلور اپنی پہلی اننگز میں بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 68 رنز ہی بنا سکی۔ حیدرآباد نے ٹاس جیت کر بنگلور کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی تھی، اس کے بعد بنگلور نے کوہلی اور فاف سمیت تین وکٹیں 8 رنز پر گنوا دی جس کے بعد پوری ٹیم اس نقصان سے باہر نہیں آسکی، بنگلور کی جانب سے میکسویل 12 اور پربھو دیسائی 15 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔ وہیں حیدرآباد کی جانب سے مارکو جانسن اور نٹراجن نے تین تین وکٹ حاصل کیے جبکہ سچیت کو دو، بونیشور اور عمران ملک کو ایک ایک وکٹ ملا۔ IPL 2022

قابل ذکر ہے کہ بنگلور اس وقت 7 میچوں میں پانچ جیت کے ساتھ 10 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل میں تیسرے نمبر پر ہے، سن رائزرس حیدرآباد 6 میچوں میں چار جیت کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

دونوں ٹیمیں درج ذیل ہیں:

آرسی بی: فاف ڈو پلیسس (کپتان)، انوج راوت، وراٹ کوہلی، گلین میکسویل، سویاش پربھودیسائی، شہباز احمد، دنیش کارتک (وکٹ کیپر)، وینندو ہسرنگا، ہرشل پٹیل، جوش ہیزل ووڈ، محمد سراج۔

ایس آرایچ: ابھیشیک شرما، کین ولیمسن (کپتان)، راہل ترپاٹھی، ایڈن مارکرم، نکولس پورن (وکٹ کیپر)، ششانک سنگھ، جگدیشا سچیتھ، بھونیشور کمار، مارکو جانسن، عمران ملک، ٹی نٹراجن۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.