بھارتی بلے باز اجنکیا رہانے کو اتوار کو کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے دوسرے دن میگا نیلامی IPL 2022 Auction میں ایک کروڑ روپے میں خریدا جبکہ بھارت کے ٹیسٹ اسپیشلسٹ چیتیشور پجارا فروخت نہ ہوئے۔
وہیں انگلینڈ کے آل راؤنڈر لیام لیونگسٹون کو پنجاب کنگز نے 11.50 کروڑ روپے Liam Livingstone was picked by Punjab میں خریدا، جو کہ دوسرے دن کی نیلامی میں اب تک کے سب سے مہنگے کھلاڑی ہیں۔
-
HOWZZATT FOR A BID - Congratulations @PunjabKingsIPL @liaml4893 😎💰#TATAIPLAuction @TataCompanies pic.twitter.com/sMdNqUwUP0
— IndianPremierLeague (@IPL) February 13, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">HOWZZATT FOR A BID - Congratulations @PunjabKingsIPL @liaml4893 😎💰#TATAIPLAuction @TataCompanies pic.twitter.com/sMdNqUwUP0
— IndianPremierLeague (@IPL) February 13, 2022HOWZZATT FOR A BID - Congratulations @PunjabKingsIPL @liaml4893 😎💰#TATAIPLAuction @TataCompanies pic.twitter.com/sMdNqUwUP0
— IndianPremierLeague (@IPL) February 13, 2022
دریں اثنا، انگلینڈ کے کپتان ایون مورگن اور آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ بولی کے پہلے دور میں فروخت نہیں ہوئے۔ وہیں بھارتی بلے باز مندیپ سنگھ کو دہلی کیپٹلس نے 1.1 کروڑ روپے میں خریدا۔
آئی پی ایل 2022 نیلامی کے دوسرے دن کا آغاز تمام فرنچایزیوں نے جنوبی افریقہ کے بلے باز ایڈن مارکرم کے لئے بولی لگا کر کیا۔ دائیں ہاتھ کے بلے باز کو سن رائزرز حیدرآباد نے 2.6 کروڑ روپے میں خریدا۔
یہ بھی پڑھیں:
IPL 2022 Mega Auction: آئی پی ایل 2022 کی نیلامی میں آویش خان اور شارخ خان کا جلوہ
Most Expensive Players in IPL: آئی پی ایل کے مہنگے ترین کھلاڑیوں کی فہرست
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے پہلے دن، 2022 کی میگا نیلامی میں ایشان کشن، شریس ائیر اور دیپک چاہر کو سرفہرست رہے۔
کشن کو ممبئی انڈینز نے 15.25 کروڑ روپے میں خریدا، جب کہ چاہر کو چنئی سپر کنگز نے 14 کروڑ روپے میں خریدا۔ کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے ائیر کو 12.25 کروڑ روپے میں خریدا۔
دوسری طرف اَن کیپڈ کھلاڑیوں میں اویش خان کو لکھنؤ سپر جائنٹس نے 10 کروڑ روپے میں خریدا جس کے بعد وہ ان کیپڈ کھلاڑیوں میں سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے۔