ETV Bharat / sports

آئی پی ایل 2020: چنئی سپر کنگز کو 165 رنز کا ہدف - آئی پی ایل 2020

سن رائزرز حیدرآباد کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے تین مرتبہ کی فاتح چنئی سپر کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں پر 164 رنز بنائے۔

sun riser hyderabad set a target of 165 runs
آئی پی ایل 2020: چنئی سپر کنگ کو 165 رنز کا ہدف
author img

By

Published : Oct 2, 2020, 9:39 PM IST

سن رائزرس حیدرآباد نے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے 13 ویں ایڈیشن کے میچ میں چنئی سپر کنگز کو 165 رنز کا ہدف دیا ہے۔ جس میں پریم گرگ نے شاندار نصف سنچری کی اننگز شامل ہے۔

حیدرآباد نے اپنی پہلی وکٹ صرف ایک رن پر گنوا دی۔ ٹیم کے سلامی بلے باز بیئرسٹو بغیر اسکور کیے فاسٹ بولر دیپک چاہر کا شکار بنے، اس کے بعد کپتان وارنر اور منیش پانڈے نے اننگز کو سنبھالا لیکن انہوں نے 21 گیندوں پر 29 رن بنائے اور اپنی وکٹ شاردال ٹھاکر کو دی۔

کین ولیمسن اور کپتان وارنر کے مابین صرف 22 رنز کی شراکت ہوئی۔ وارنر 28 رنز کے مجموعی اسکور پر پیوش چاول کے شکار بنے۔ اس کے فورا بعد ہی ولیم سن بھی رن آؤٹ ہوگئے، لیکن ابھیشیک شرما اور پریم گرگ نے پانچویں وکٹ کے لیے 77 رنز کی اہم شراکت قائم کی۔

پریم گرگ نے 26 گیندوں میں 6 چوکوں اور 1 چھکوں کی مدد سے 51 رنز بنائے جبکہ ابھیشیک شرما نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور 24 گیندوں میں 31 رنز بنائے اور دیپک چاہر کو اپنی وکٹ دی۔

سی ایس کے کی جانب سے، دیپک چاہر اور شاردال ٹھاکر نے دو ، جبکہ پیوش چاول نے ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ رواں سال ٹورنامنٹ کے ابتدائی میچ میں ممبئی انڈینز کو شکست دینے کے بعد سپر کنگز کو دو میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ دوسری طرف حیدرآباد نے اپنے آخری میچ میں دہلی کو شکست دی تھی اور اب وہ جیت کی رفتار برقرار رکھنا چاہیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.