ETV Bharat / sports

تیواتیا اور پراگ کی بدولت راجستھان کی فتح - rajasthan royals

راجستھان رائلز نے دلچسپ میچ میں سن رائزرس حیدرآباد کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

rahul and prag
rahul and prag
author img

By

Published : Oct 11, 2020, 8:09 PM IST

ہدف کے تعاقب کے لیے راجستھان رائلز کی جانب سے جوز بٹلر اور بین اسٹوکس نے اننگ کی شروعات کی۔ رواں سیزن مین اپنا پہلا میچ کھیل رہے بین اسٹوکس کا آغاز خراب رہا اور وہ 7 رنز کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوگئے، انہیں محمد خلیل نے بولڈ آؤٹ کیا۔

اس کے بعد جوز بٹلر(16 رنز)، اسٹیو اسمتھ(5 رنز)، سنجو سیمسن(26 رنز) اور رابن اتھپا 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

راہل تیواتیا
راہل تیواتیا

یکے بعد دیگرے بلے باز آؤٹ ہونے سے ٹیم بحران میں پھنس گئی اور جیت مشکل نظر آنے لگی اور ٹیم کی نظریں راہل تیواتیا پر مرکوز تھیں اور تیواتیا نے ٹیم کو مایوس نہیں کیا جبکہ ریان پراگ نے بھی راہل کا بخوبی ساتھ دیا۔

ریان پراگ
ریان پراگ

راہل تیواتیا اور ریان پراگ نے چھٹے وکٹ کے لیے 47 گیندوں میں 85 رنز کی فاتحانہ پارٹنرشپ کی۔ راہل تیواتیا نے 28 گیندوں میں 4 چوکے اور 2 چھکوں کی مدد سے 45 رنز بنائے جبکہ ریان پراگ نے 26 گیندوں میں 42 رنز کی اننگ کھیلی، اس دوران ریان نے 2 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔

حیدرآباد کی جانب سے خلیل احمد اور راشد خان نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.