ETV Bharat / sports

آر سی بی کے گیندباز سراج ٹیم کو مندی کھلانے کے خواہشمند - ٹیم کے ارکان کو مندی کی دعوت

آئی پی ایل سیزن 13میں گزشتہ روز کھیلے گئے ایک اہم میچ میں گزشتہ روز محمد سراج نے کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے خلاف 8 رن دے کر تین اہم وکٹس حاصل کرتے ہوئے ریکارڈ بنایا ہے۔

آر سی بی کے گیندباز سراج ٹیم کو مندی کھلانے کے خواہشمند

author img

By

Published : Oct 22, 2020, 2:20 PM IST

رائل چیلنجرس بنگلورو کے حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے فاسٹ بولر محمد سراج اپنی ٹیم کے ارکان کو حیدرآباد کی معروف پکوان مندی کھلانے کے خواہشمند ہیں۔

آئی پی ایل سیزن 13میں گزشتہ روز کھیلے گئے ایک اہم میچ میں گزشتہ روز محمد سراج نے کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے خلاف 8 رن دے کر تین اہم وکٹس حاصل کرتے ہوئے ریکارڈ بنایا ہے۔

محمد سراج آئی پی ایل کی تاریخ کے پہلے گیند باز بن گئے جنہوں نے لگاتار دو میڈین اوورز پھینکی اور تین وکٹس حاصل کیے، یہ میچ ابوظہبی کے شیخ زائد اسٹیڈیم میں کھیلاگیا تھا۔

سراج نے مین آف دی میچ کے بعد ہرشابھوگلے جو خود حیدرآبادی ہیں سے خالص حیدرآبادی زبان میں بات کی، ہرشا بھوگلے بھی ان سے حیدرآبادی زبان میں سوال کرتے ہوئے لطف محسوس کررہے تھے، سراج سے بھوگلے نے پوچھا کہ چناسوامی اسٹیڈیم میں بولنگ کررہے ہیں آپ، یہاں پر آپ کو بولنگ کرتے ہوئے بڑا مزہ آیا ہونگا؟ اس سوال کا جواب دیتے ہوئے محمد سراج نے کہا 'پہلے تو میں اللہ کا بہت شکر ادا کرتاہوں، وراٹ بھائی مجھے نیا بول(گیند)دیے۔ میں نئے بول سے بہت زیادہ پریکٹس کررہا تھا، مجھے ابھی موقع ملا تو بھوت(بہت) اچھالگا'۔

ہرشابھوگلے نے جب ان سے سوال کیاکہ آپ کواندازہ تھا کہ آپ کو(دے ریں بول کے) بولنگ کا موقع دیاجائے گاتو انہوں نے کہا 'نہیں پتہ نہیں تھا جیسا فیلڈ پر گئے تو وراٹ بھائی بولے کہ میاں، ریڈی ہوجاو 'جس پر مزہ لیتے ہوئے بھوگلے نے کہا 'بالکل اپنی زبان میں بولے میاں ریڈی ہوجاو بول کے' بھوگلے نے ایک اور سوال حیدرآبادی زبان میں کرتے ہوئے پوچھا 'اس سال کیا بات ہے آرسی بی میں کہ کچھ الگ ماحول ہے جو بھی لوگاں آریں اچھا کرریں (اچھا مظاہرہ کررہے ہیں)؟ جس پر سراج نے کہا 'ماحول توبہت ہی اچھا ہے۔ ماحول بھی اچھا ہے، ہر کوئی ایک دوسرے کو سپورٹ کرراہے۔

ایک دوسرے سے بات کررہا ہے تو بہت ہی اچھا لگ رہا ہے۔ ہرکوئی آرا پرفارمنس کرراتو پلیرس کو اور ٹیم کو بھی الگ ہی بوسٹ مل را'۔ ہرشا نے ایک اور سوال کرتے ہوئے بتایا کہ اس میچ میں کوئی خاص بال ہے جو آپ کو یاد رہے گاتو سراج نے کہا کہ نتیش رانا کا بال بہت ہی اچھا تھا۔

جو سونچا تھا وہ ہوا اور وکٹ بھی ملی، آخری سوال ہرشابھوگلے نے حیدرآبادی زبان میں کرتے ہوئے پوچھا 'بریانی کھلاریں آج ان لوگوں کُو' (ٹیم کے ارکان کو بریانی کھلائیں گے کیا) جس پر سراج نے ہنستے ہوئے کہا 'بریانی تومشکل ہے، مندی کھلاسکتے یاں پہ 'اس سیزن کے دوسرے میچس کے مقابلہ محمد سراج نے کل کھیلے گئے میچ میں اپنا بہتر مظاہرہ کیا۔

محمد سراج کے اس سے پہلے کے آئی پی ایل کے سیزن خاص نہیں رہے تھے تاہم انہوں نے اس سیزن کے کل کھیلے گئے میچ میں کافی بہتر مظاہرہ کیا۔ رات 11 بجے تک چلے اس میچ میں رائل چیلنجرس بنگلورو کی ٹیم نے کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو 8 وکٹس سے شکست دی۔

اس میچ میں انہوں نے تین اہم وکٹس لئے جس کے لئے ان کو مین آف دی میچ دیاگیا۔پوائنٹس کے اعتبار سے رائل چیلنجرس بنگالورو دوسرے نمبر پر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.