ETV Bharat / sports

آئی پی ایل 2020: رائل چیلینجرز بنگلور کو 207 رنز کا ہدف - کے ایل راہل

کنگز الیون پنجاب نے کپتان کے ایل راہل کی شاندار سنچری کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز کا بڑا اسکور بنایا۔

KXIP
KXIP
author img

By

Published : Sep 24, 2020, 9:37 PM IST

Updated : Sep 25, 2020, 6:00 PM IST

انڈین پریمیئر لیگ کے چھٹے میچ میں رائل چیلینجرز بنگلور نے ٹاس جیت کر پنجاب کو بلے بازی کی دعوت دی تھی جس کے ایل راہل نے غلط ٹھہراتے ہوئے 69 گیندوں میں 14 چوکے اور 7 چھکوں کی مدد سے 132 رنز بنا کر ٹیم کا اسکور 206 رنز تک پہنچایا۔

پنجاب کی جانب سے راہ اور مینک اگروال نے اننگ کی شروعات کی۔ گزشتہ میچ میں شاندار بلے بازی کرنے والے مینک اگروال اس میچ میں محض 26 رنز ہی بنا سکے اور یزویندر چہل کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

کنگز الیون پنجاب نے کپتان کے ایل راہل
کنگز الیون پنجاب نے کپتان کے ایل راہل

اس کے نکولس پورن اور گلین میکسویل بھی جلدی جلدی پویلین لوٹ گئے لیکن راہل نے دوسرے کنارے سے محاذ سنبھالے رکھا اور آخری اوورز میں طوفانی بلے بازی کر کے نہ صرف ٹیم کا اسکور 200 رنز کے پار پہنچایا بلکہ اپنی سنچری بھی مکمل کی۔

رائل چیلینجرز بنگلور کی جانب سے شیوم دوبے 2 وکٹ حاصل کر کے کامیاب گیند باز رہے جبکہ چہل نے ایک وکٹ حاصل کیا۔

Last Updated : Sep 25, 2020, 6:00 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.