ETV Bharat / sports

آئی پی ایل: کولکاتہ کی امیدیں قائم، راجستھان باہر

کولکاتہ نائٹ رائیڈرز نے راجستھان رائلز کو اتوار کو 60 رن سے ہرا کر آئی پی ایل پلے آف کے لئے اپنی امیدوں کو قائم رکھا جبکہ راجستھان کی ٹیم اس ہار کے ساتھ ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی

کولکاتہ نے راجستھان کو شکست دی
کولکاتہ نے راجستھان کو شکست دی
author img

By

Published : Nov 2, 2020, 12:52 AM IST

دبئی میں کھیلے گئے آئی پی ایل سیزن -13 کے 54 ویں مقابلے میں کپتان ایون مورگن کی 68 رن کی کپتانی اننگز اورتیز گیند باز پیٹ کمنس (34 رن پر چار وکٹ) کی پاور پلے میں بہترین گیند بازی کے دم پرکولکاتہ نائٹ رائیڈرز نے راجستھان رائلز کو اتوار کو 60 رن سے ہرا کر آئی پی ایل پلے آف کے لئے اپنی امیدوں کو قائم رکھا جبکہ راجستھان کی ٹیم اس ہار کے ساتھ ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی ۔

کولکاتہ کے کھلاری بلے بازی کرتے ہوئے
کولکاتہ کے کھلاری بلے بازی کرتے ہوئے

کولکاتہ نے 20 اوور میں 7 وکٹوں پر 191 رن کے مضبوط اسکور بنانے کے بعد اپنی عمدہ گیند بازی سے راجستھان کو 20 اوور میں نو وکٹوں پر 131 رن پرروک دیا۔

کولکاتہ کی 14 میچوں میں یہ ساتویں جیت ہے اور وہ 14 پوائنٹس کے ساتھ پلے آف ریس میں برقرار ہے۔ کولکاتہ اس جیت کے ساتھ آٹھویں پائیدان سے اٹھ کر چوتھے پر پہنچ گئی ہے ۔

کولکاتہ نے راجستھان کو شکست دی
کولکاتہ نے راجستھان کو شکست دی

کولکاتہ کو پلے آف امیدوں کے لئے پیر کو دہلی کیپیٹلس اور رائل چیلنجرز بنگلورو اور منگل کو سن رائزرس حیدرآباد اور ممبئی انڈینز کے میچوں کے نتائج کا انتظار کرنا ہوگا۔

راجستھان کو 14 میچوں میں آٹھویں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور 12 پوائنٹس کے اس کا ٹورنامنٹ سے سفر ختم ہو گیا ۔ راجستھان اس طرح ٹورنامنٹ سے باہر ہونے والی تیسری ٹیم بن گئی ہے ۔ اس سے قبل چنئی سپر کنگز اور کنگز الیون پنجاب کی ٹیمیں ٹورنامنٹ سے باہر ہوئی ہیں ۔ راجستھان آٹھویں ، چنئی ساتویں اور پنجاب چھٹے نمبر پر رہا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.