ETV Bharat / sports

گیل کی طوفانی بلے بازی، ایک ہزار چھکے مکمل

author img

By

Published : Oct 31, 2020, 12:39 AM IST

Updated : Oct 31, 2020, 4:15 AM IST

راجستھان رائلز نے آئی پی ایل سیزن -13 کے 50 ویں مقابلے میں جمعہ کو کنگز الیون پنجاب کو 7 وکٹ سے شکست دے دی۔ فی الحال دونوں ٹیمیوں کے 12-12 پوائنٹس ہوگئے ہیں اور پلے آف کی دوڑ میں برقرار ہیں۔

کرس گیل کی آتشی بلے بازی
کرس گیل کی آتشی بلے بازی

یونیورس باس کے نام سے مشہور کرس گیل نے آٹھ چھکوں سے 99 رن کی اننگز کے دوران ٹی 20 میں 1000 چھکے مکمل کرنے کا حیرت انگیز کارنامہ انجام دیا ہے اور ان کی اس اننگز سے کنگز الیون پنجاب نے راجستھان رائلز کے خلاف آئی پی ایل میچ میں 20 اوور میں چار وکٹوں پر 185 رنز کا مضبوط اسکور بنا لیا ۔

کرس گیل کی آتشی بلے بازی
کرس گیل کی آتشی بلے بازی

41 سالہ گیل نے عمدہ بلے بازی کی اور 63 گیندوں پر 63 رنزکی اننگز میں چھ چوکے اور آٹھ چھکے لگائے۔ گیل نے ان آٹھ چھکوں کی مدد سے ٹی 20 کرکٹ میں 1000 چھکے مکمل کرنے والا پہلا کھلاڑی بننے کا شرف حاصل کیا ۔ گیل کے پاس اب کل 1001 چھکے ہو گئے ہیں ۔ ویسٹ انڈیز کے گیل کے بعد ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زائد چھکے لگانے کے معاملے میں دوسرے نمبر ویسٹ انڈیز کے ہی کییرن پولارڈ ہیں ، جن کے نام 690 چھکے ہیں۔

کرس گیل کی آتشی بلے بازی
کرس گیل کی آتشی بلے بازی

گیل آخری اوور کی چوتھی بال پر بولڈ ہوئے اور سنچری سے چوک گئے ۔ جوفرا آرچر نے جیسے ہی گیل کو بولڈ کیا تو گیل نے مایوسی ہوکراپنا بلا میدان میں پھینک دیا ۔ وہ سنچری مکمل کرنے کا حقدار تھے ۔ گیل نے آرچر کی تیسری گیند پر چھکا ماراتھا، لیکن اگلی ہی گیند پر آرچر نے گیل کو آؤٹ کر دیا ۔ پویلین کی طرف لوٹ رہے گیل کے ساتھ آرچر نے ہاتھ ملایا ۔

کرس گیل کی آتشی بلے بازی
کرس گیل کی آتشی بلے بازی

گیل نے پنجاب کے کپتان لوکیش راہل کے ساتھ دوسری وکٹ کے لئے 120 رن کی شاندارساجھداری کی۔ راہل نے 41 گیندوں پر 46 رن میں تین چوکے اور دو چھکے لگائے۔ اس کے بعد گیل نے نیکولس پورن کے ساتھ تیسری وکٹ کے لئے 41 رن جوڑے۔ پورن نے 10 گیندوں پر 22 رنز میں تین چھکے لگائے۔

کرس گیل کی آتشی بلے بازی
کرس گیل کی آتشی بلے بازی

گلین میکسویل چھ اور دیپک ہڈا ایک رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ اوپنر مندیپ سنگھ بغیر کھاتہ کھولے آؤٹ ہوئے۔ راجستھان کی طرف سے آرچر نے 26 رنز پر دو اور بین اسٹوکس نے 32 رن پر دو وکٹیں حاصل کیں۔

Last Updated : Oct 31, 2020, 4:15 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.