ETV Bharat / sports

سن رائیزرس حیدر آباد کو 155 رنز کا ہدف

راجستھان رائلز نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے۔

SRH file photo
SRH file photo
author img

By

Published : Oct 22, 2020, 9:14 PM IST

سن رائیزرس حیدر آباد نے ٹاس جیت کر راجستھان رائلز کو بلے بازی کی دعوت دی تھی۔ راجستھان کی جانب سے رابن اتھپا اور بین اسٹوکس نے اننگ کی شروعات کی اور تیز سے رنز بنائے لیکن 30 رنز کے مجموعی اسکور پر اتھپا غیر ضروری رن لینے کے چکر میں جیسن ہولڈر کے بہترین تھرو پر رن آؤٹ ہوگئے، انہوں نے 13 گیندوں میں 19 رنز بنائے۔

اس کے بعد سنجو سیمسن کریز پر آئے اور جارحانہ انداز میں کھیلنا شروع کیا اور اسٹوکس کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لیے 56 رنز کی پارٹنرشپ کی لیکن سیمسن بھی جیسن ہولڈر کا شکار بنے، ہولڈر نے انہیں بولڈ آؤٹ کیا اس کے اگلے ہی اوور میں اسٹوکس بھی پویلین لوٹ گئے۔

دو اوور میں دو اہم وکٹیں گنوانے کے بعد جوز بٹلر کریز پر آئے لیکن وہ بھی زیادہ دیر نہیں ٹک سکے اور 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے جبکہ ریان پراگ نے 20 رنز اور کپتان اسٹیو اسمتھ نے 19کی اننگ کھیلی۔

اس کے علاوہ راہل تیوتیا نے 2 رنز اور جوفرا آرچر نے 16 رنز بنائے۔

حیدر آباد کی جانب سے جیسن ہولڈر کامیاب گیند باز رہے اور 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ وجے شنکر اور راشد خان نے ایک ایک بلے باز کو پویلین کی راہ دکھائی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.