آئی پی ایل کا 33 واں میچ رائل چیلینجرز بنگلور اور راجستھان رائلز کے مابین دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ رائل چیلینجرز بنگلور 8 میچوں میں 5 جیت اور 3 ہار کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں تیسرے نمبر پر ہے جبکہ راجستھان رائلز نے بھی 8 میچ کھیلے ہیں جس میں اسے 3 میں جیت حاصل ہوئی ہے اور 5 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، اس طرح راجستھان رائلز 6 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں مقام پر ہے۔