ETV Bharat / sports

پنجاب کو مہنگے پڑے میکسویل، 10 لاکھ روپے میں بنایا ایک رنز - میکسویل

متحدہ عرب امارات میں جاری انڈین پریمیئر لیگ کے 13 ویں سیزن میں کنگز الیون پنجاب کے اسٹار بلے باز گلین میکسویل نے ناقص کارکردگی کی وجہ سے شائقین کو بری طرح مایوس کیا ہے۔

maxwell
maxwell
author img

By

Published : Oct 26, 2020, 5:41 PM IST

دہلی کیپیٹلز اور کنگز الیون پنجاب نے آئی پی ایل 2019 نیلامی میں گلین میکسویل پر زبردست بولی لگائی تھی اور آخر میں کنگز الیون پنجاب نے 10 کروڑ 75 لاکھ کروڑ روپے میں میکسویل کو اپنی ٹیم میں شامل کیا تھا،

خطیر رقم کے عوض پنجاب ٹیم میں شامل ہونے والے گلین میکسویل نے رواں سیزن میں اب تک 11 میچوں میں 14.57 کے اوسط سے 102 رنز بنائے ہیں۔ اگر ہم حساب لگائیں تو کنگز الیون پنجاب میکسویل کے ایک رن کے لیے 10 لاکھ 53 ہزار روپے روپے ادا کررہا ہے اس کے علاوہ اس سیزن میں بالنگ میں میکسویل کی کارکردگی مایوس کن رہی اور انہوں نے ابھی صرف دو وکٹیں ہی حاصل کی ہیں۔

گلین میکسویل
گلین میکسویل

میکسویل نے اس سیزن میں مجموعی طور پر 100 گیندیں کھیلی ہیں اور 102 رنز بنائے ہیں۔

آئی پی ایل کی تاریخ میں بڑے چھکے لگانے والے میکسویل کے بلے سے اس سیزن میں ابھی تی ایک بھی چھکا نہیں نکلا ہے۔ اپنی جارحانہ بلے بازی سے میچ کا رخ بدلنے کے لیے مشہور گلین میکسویل رواں سیزن میں 11 میچوں میں محض 102 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

آر سی بی ہر سیزن میں ایک میچ ہرے یونیفارم میں کیوں کھیلتی ہے؟

میکسویل ایک ایسے کھلاڑی ہیں جو کبھی بھی میچ کا پانسہ پلٹ سکتے ہیں اسی لیے ٹیم انتظامیہ نے ابھی تک انہیں ٹیم سے خارج نہیں کیا ہے۔ اس سیزن میں ان کا اب تک کا سب سے بڑا انفرادی اسکور 32 رنز ہے جو انہوں نے دہلی کیپیٹلز کے خلاف بنایا۔

گلین میکسویل
گلین میکسویل

رواں سیزن میں میکسویل نے دہلی کیپیٹلز کے خلاف ایک میچ میں 32 اور دورسرے میچ میں ایک رنز بنائے تھے اس کے علاوہ رائل چیلینجرز بنگلور کے خلاف 5 رنز، راجستھان رائلز کے خلاف ناٹ آؤٹ 13 رنز، ممبئی انڈینز کے خلاف 11 رنز، چنئی سُپر کنگز کے خلاف ناٹ آؤٹ 11 رنز، سن رائیزرس حیدرآباد کے خلاف پہلے میچ میں 7 رنز، کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے خلاف ناٹ آؤٹ 10 رنز، ممبئی انڈینز کے خلاف دوسرے میچ میں صفر رنز اور سن رائیزرس حیدر آباد کے خلاف دوسرے میچ میں 12 رز بنائے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.