ETV Bharat / sports

آئی پی ایل 2020: دہلی کا مقابلہ حیدرآباد سے آج - delhi capitals latest match

انڈین پریمیئر لیگ میں آج سن رائزرس حیدرآباد اور دہلی کیپٹلس آمنے سامنے ہوں گی۔

آئی پی ایل 2020: دہلی کا مقابلہ حیدرآباد سے آج

author img

By

Published : Sep 29, 2020, 12:22 PM IST

Updated : Sep 29, 2020, 1:37 PM IST

ابوظہبی کے شیخ زاید اسٹیڈیم میں آئی پی ایل سیزن 13 کا 11واں مقابلہ آج دہلی کیپٹلس اور سن رائزرس حیدرآباد کے مابین کھیلا جائے گا۔ اس میچ میں دہلی کی کوشش جیت کی ہیٹ ٹرک لگانے کی ہوگی تو وہیں حیدرآباد شکست کی ہیٹ ٹرک روکنے کی کوشش کرے گا۔

دہلی نے اپنے پچھلے دونوں میچ جیتے ہیں جبکہ حیدرآباد کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ دہلی نے اپنے پہلے مقابلے میں کنگز الیون پنجاب کو سپر اوور میں شکست دی۔ دوسرے میچ میں انہوں نے اپنی عمدہ کارکردگی سے چنئی سپر کنگز کو شکست دی تھی۔

دہلی کیپٹلس
دہلی کیپٹلس

پرتھوی شا نے پچھلے میچ میں چنئی کے خلاف بہترین اننگ کھیلی تھی اور نصف سنچری بنائی۔ شیکھر دھون، رشبھ پنت اور کپتان شریئس ائیر نے بھی عمدہ اننگز کھیلی۔ جس طرح دہلی کا بیٹنگ آرڈر ہے ٹیم بڑا اسکور کر سکتی ہے۔

سن رائزرس حیدرآباد
سن رائزرس حیدرآباد

شا نے آخری میچ میں 43 گیندوں پر 64 رنز بنائے۔ دھون، ایئر اور پنت نے رنز بنائے تھے لیکن اس انداز میں نہیں جس کے لئے وہ جانے جاتے ہیں۔ اس میچ میں دہلی چاہے گا کہ یہ تینوں بلے باز خاص طور پر پنت اپنے پرانے انداز میں واپس آئے۔

دہلی گیند بازی میں بہت مضبوط نظر آرہی ہے۔ آخری میچ میں کیگسو رباڈا اور اینرک نورٹجے نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اکشر پٹیل اور امت مشرا بھی کارگر ثابت ہوئے تھے۔ اگر رویچندرن اشون آتے ہیں تو پھر امت مشرا کو باہر جانا پڑ سکتا ہے۔

آئی پی ایل 2020: دہلی کا مقابلہ حیدرآباد سے آج

اگر حیدرآباد کو جیتنا ہے تو اسے بیٹنگ آرڈر کے مسائل حل کرنے ہوں گے۔ جانی بیئرسٹو، ڈیوڈ وارنر اور کسی حد تک منیش پانڈے کے بعد ٹیم کے پاس ایسا کوئی بلے باز نہیں ہے جو ٹی ٹونٹی فارمیٹ کی ضرورت کو پورا کر کے تیز سکور کر سکے۔

پچھلے دونوں میچوں میں حیدرآباد کو اسی کمی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اگر وارنر اور بیئرسٹو چل جاتے ہیں تو ٹیم کا اسکور اچھا ہوگا، لیکن اگر یہ دونوں جلد آؤٹ ہوجاتے ہیں تو پھر ٹیم کے لیے سکور بنانا مشکل ہو جائے گا۔

محمد نبی کچھ تیزی سے رنز بنا سکتے ہیں، پریم گرگ، ریدھیمان ساہا، اور ابھیشیک شرما کو بھی تیزی سے رنز بنانے کی ضرورت ہے۔

گیند بازی میں حیدرآباد یہاں کچھ بھی کرسکتا ہے۔ حیدرآباد کے گیند باز کم اسکور بچانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ تیز گیند باز کے طور پر حیدرآباد کے پاس بھونیشور کمار اور سندیپ شرما موجود ہیں۔

اسپن میں ٹیم کے پاس راشد خان جیسا اسپنر موجود ہے اور اگر ٹیم تبدیلیاں نہیں کرتی ہے تو محمد نبی بھی گیند کے ساتھ اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

Last Updated : Sep 29, 2020, 1:37 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.