ETV Bharat / sports

ڈی ویلیئرز کی جارحانہ بلے بازی، بنگلور کی فتح

author img

By

Published : Oct 17, 2020, 7:47 PM IST

رائل چیلینجرز بنگلور نے راجستھان رائلز کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل میں تیسرا مقام حاصل کر لیا۔

RCB
RCB

راجستھان رائلز کے 178 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری بنگلور ٹیم کی شروعات اچھی نہیں رہی اور 23 رنز کے مجموعی اسکور پر آرون فنچ آؤٹ ہوگئے، اس کے بعد دیودوت پڈیکل اور کپتان وراٹ کوہلی نے دوسرے وکٹ کے لیے 79 رنز کی پارٹنرشپ کر کے ٹیم کو بحران سے نکالا۔

وراٹ کوہلی نے 43 اور دیودوت پڈیکل نے 35 رنز بنائے انہیں بالترتیب راہل تیواتیا اور کارتک تیاگی نے آؤٹ کیا، اس کے بعد اے بی ڈی ویلیئرز کریز پر آئے اور جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئےٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔

ڈی ویلیئرز نے 22 گیندوں میں ایک چوکا اور 6 چھکوں کی مدد سے 55 رنز کی طوفانی اننگ کھیلی۔

اے بی ڈی ویلیئرز نے 22 گیندوں میں 55 رنز کی طوفانی اننگ کھیلی

راجستھان رائلز کی جانب سے شریس گوپال، راہل تیواتیا اور کارتک تیاگی نے ایک ایک وکٹ حاصل کئے۔

اس جیت کے بعد رائل چیلینجرز بنگلور کے 12 پوائنٹس ہوگئے ہیں اور وہ پوائنٹس ٹیبل میں تیسرے نمبر پر آگئی ہے جبکہ راجستھان رائلز کی یہ چھٹی شکست ہے اور وہ ساتویں نمبر پر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.