ETV Bharat / sports

آئی پی ایل کوالیفائر میں ممبئی انڈینز کا بڑا اسکور - دہلی کیپیٹلز کے کپتان شریس ایر

ممبئی انڈینز نے پہلے کوالیفائر میچ میں سوریہ کمار یادو اور ایشان کشن کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنائے۔

DC vs MI
DC vs MI
author img

By

Published : Nov 5, 2020, 9:12 PM IST

Updated : Nov 5, 2020, 9:21 PM IST

دہلی کیپیٹلز کے کپتان شریس ایر نے ٹاس جیت کر ممبئی انڈیز کو بلے بازی کی دعوت دی تھی اور ممبئی انڈینز نے سوریہ کمار یادو(51 رنز) اور ایشان کشن(ناٹ آؤٹ 55 رنز) کی بدولت 200 رنز کا ہمالیائی اسکور بنایا۔

ممبئی کی شروعات اچھی نہیں رہی اور کپتان روہت شرما دوسرے ہی اوور میں بنا کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے، اس کے بعد کوئنٹن ڈی کاک اور سوریہ کمار یادو نے دوسرے وکٹ کے لیے 37 گیندوں میں 62 رنز کی بہترین پارٹنرشپ کی۔

ڈی کاک بڑا شاٹ کھیلنے کے چکر میں روی چندرن اشون کا شکار بنے، انہوں نے 25 گیندوں میں 5 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 40 رنز بنائے۔ اس کے بعد ایشان کشن کریز پر آئے اور سوریہ کمار یادو کے ساتھ مل کر بہترین بلے بازی کی، اس دوران سوریہ نے اپنی نصف سنچری مکمل کی لیکن اس کے فوراً بعد ہی وہ آؤٹ ہوگئے۔ سوریہ کمار نے 38 گیندوں میں 51 رنز کی اننگ کھیلی۔

اس کے علاوہ ایشان کشن نے جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے 30 گیندوں میں 4 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 55 رنز بنائے جبکہ ہاردک پانڈیا نے بھی طوفانی اننگ کھیلی۔ پانڈیا نے 14 گیندوں میں 5 فلک بوس چھکوں کی مدد سے 37 رنز بنائے۔ ان دونوں بلے بازوں کے مابین 23 گیندوں میں 60 رنز کی پارٹنرشپ ہوئی۔

دہلی کیپیٹلز کی جانب سے روی چندرن اشون سب سے کامیاب گیند باز رہے اور 3 بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ اینرک نورکیا اور مرکز اسٹوائنس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Last Updated : Nov 5, 2020, 9:21 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.