ETV Bharat / sports

آئی پی ایل سیزن-13 : سُپر اوور میں کولکاتا کی دلچسپ جیت

author img

By

Published : Oct 18, 2020, 4:12 PM IST

Updated : Oct 18, 2020, 8:32 PM IST

ابو ظہبی کے شیخ زائد اسٹیڈیم میں آج کولکاتا نائٹ رائڈرس اور سن رائزرس حیدرآباد کے درمیان کھیلا گیا میچ ٹائی ہوگیا ۔آخر کار سپر اوور میں کولکاتا نے حیدرآباد کو شکست دے دی۔

آئی پی ایل  کے 35 ویں میچ : کے کے آر کی بلے بازی جاری

ابوظہبی میں کھیلے جارہے انڈین پریمیر لیگ کے 35 ویں میچ میں آج دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملا ۔

فاسٹ بولر لوکی فرگوسن کی خطرناک گیندبازی (چار اوورز میں 15 رن پر تین وکٹ اورسپر اوور میں تین گیندوں میں دو رن دے کر دو وکٹیں )کی بدولت کولکاتا نائٹ رائیڈرز نے سنرائزرس حیدرآباد کو ہرادیا ۔

کولکاتہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوور میں پانچ وکٹ پر 163 رنز کا مشکل اسکور بنایا جس کے جواب میں حیدرآباد کی ٹیم 20 اوور میں چھ وکٹوں پر 163 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔ اس کے بعد میچ کا فیصلہ ایک سپر اوور کے ذریعے کیا گیا جہاں حیدرآباد فرگوسن کی مہلک بولنگ سے نہیں بچ سکا اور صرف دو رنز بناسکا۔ سپر اوور میں کولکاتہ نے چار گیندوں پر تین رن بنا کر میچ جیت لیا۔ یہ اس آئی پی ایل کا تیسرا سپر اوور تھا۔

کولکاتہ 9 میچوں میں 5 جیت اور چار ہار کے ساتھ 10پوائنٹس کے ساتھ تیسرے جبکہ حیدرآباد تین جیت اور 6 شکست کے ساتھ چھ پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔

دونوں ٹیمیں اپنا گزشتہ میچ ہار چکی ہیں۔

ایس آر ایچ کے کپتان ڈیوڈ وارنر اور کے کے آر کے کپتان ایون مارگن ٹاس کے لیے آئے جس میں ٹاس وارنر کے حق میں گیا۔اس کے ساتھ ہی حیدرآباد نے فلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

Last Updated : Oct 18, 2020, 8:32 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.