سنجو سیمسن کی تیز اننگز اور عمدہ وکٹ کیپنگ کی بدولت فف ڈوپلیسس کے آخری لمحے میں طوفانی پاری کے باوجود راجستھان رائلز (آر آر) نے چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) کو 16 رنز سے شکست دی۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے رائلز نے 7 وکٹوں پر 216 رنز بنائے۔ جواب میں چنئی نے 6 وکٹوں پر 200 رنز بنائے۔
اس کے ساتھ ہی رائلز نے اپنی مہم کا آغاز آئی پی ایل کے 13 ویں سیزن میں جیت کے ساتھ کیا۔
چنئی کو اس سیزن میں پہلی شکست ملی۔ اس نے 19 ستمبر کو لیگ کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپیئن ممبئی انڈین کو شکست دی تھی۔
ممبئی انڈینز کے خلاف افتتاحی میچ میں 5 وکٹیں حاصل کرنے والے ڈوپلیس نے 37 گیندوں پر ایک چوکا اور 7 چھکوں کی مدد سے 72 رنز بنائے، مہندر سنگھ دھونی نے تین چھکوں کی مدد سے 17 گیندوں پر ناباد 29 رن بنائے لیکن آخر کار ان کی ٹیم 6 وکٹوں پر 200 رنز تک ہی پہنچی۔ سیمسن نے دو اسٹمپ کے علاوہ دو کیچ بھی لئے جبکہ لیگ اسپنر راہول تیوتیا نے 37 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔
اس میچ میں مجموعی طور پر 33 چھکے لگے جو آئی پی ایل کا نیا ریکارڈ ہے۔ شین واٹسن (21 گیندوں پر 33، 4 چھکے، ایک چوکا) اور مرلی وجے (21 گیندوں میں 21) نے پہلی وکٹ کے لئے 56 رنز بنائے لیکن یہ دونوں بہت زیادہ دیر تک پیچ پر نہیں رہ سکے۔
جب دھونی کریز پر آئے تو چنئی کو 38 گیندوں پر 103 رنز کی ضرورت تھی۔ اس کے بعد ڈوپلیس نے تیز کھیلنا شروع کیا۔ انہوں نے تیوتیا پر دو اور انادکٹ پر تین چھکوں کی مدد سے 29 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی۔ سیمسن نے ان کا ہوا میں لہراتا ہوا کیچ پکڑا۔ ٹوم کورن کی اننگز کے آخری اوور میں دھونی نے لگاتار تین چھکے لگا کر اپنا ارادہ ظاہر کیا لیکن ان کی یہ کوشش ناکافی ثابت ہوئی۔
چنئی سپر کنگس (سی ایس کے) کے خلاف راجستھان رائلز نے 7 وکٹوں پر 216 رنز کا بڑا اسکور بنایا۔ سنجو سیمسن (74 رنز) نے آتے ہی چھکوں کی بارش شروع کردی اور اپنی 32 گیندوں کی اننگز میں 9 چھکے لگائے اس دوران ایک چوکا بھی لگایا۔