ETV Bharat / sports

کولکاتا کے خلاف بنگلور کی کامیابی آسان نہیں - kolkata night riders

اب تک لگاتار 4 میچز ہار چکی رائل چیلینجرز بنگلور آج کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے خلاف اپنی پہلی جیت کی تلاش میں اترے گی۔

متعلقہ تصویر
author img

By

Published : Apr 5, 2019, 11:59 AM IST

رائل چیلینجرز بنگلور اب تک اپنے تمام 4 میچ ہار چکی ہے اور پوائنٹس ٹیبل میں آخری مقام پر ہے جبکہ کولکاتا نائٹ رائیڈرس 3 میچوں میں سے 2 میں جیت درگ کر کے چوتھے مقام پر ہے۔

متعلقہ ویڈیو

ی۔ میچ بنگلور کے ایم چنا سوامی اسٹیڈیم میں رات 8 بجے شروع ہوگا۔ تاہم بنگلور کے لیے راہ آسان نہیں ہوگا۔

اب تک ایک عدد جیت کو ترس رہی رائل چیلنجرز بنگلور کو اگر خود کو خطابی مقابلہ میں برقرار رکھنا ہے تو اسے اب ہر حال میں جیت درج کرنی ہوگی۔

بنگلور نے اب تک چار مقابلے کھیلے ہیں اور سب میں اسے شکست ہوئی ہے، لہذا ٹیم چاہے گی کہ کولکاتا نائٹ رائڈرس کے خلاف فتح حاصل کر پوائنٹس ٹیبل میں اکاؤنٹ کھول دیا جائے۔

اگرچہ اس کے لئے یہ آسان نہیں ہے کیونکہ کولکاتا نے اب تک 3 میں سے 2 میچ جیتے ہیں اور زبردست فارم میں ہے۔

واضح رہے کہ کولکاتا نے چنا سوامی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گذشتہ 3 مقابلوں میں میزبان ٹیم کو شکست دی ہے، ایسے میں اس کا حوصلہ ساتویں آسمان پر ہے۔

بنگلور کے لئے سب سے بڑی تشویش اس کے سٹار کھلاڑی بنے ہوئے ہیں خود کپتان وراٹ کوہلی بھی اب تک ناکام ثابت ہوئے ہیں جبکہ دنیا کے سب سے دھماکہ خیز بلے بازوں میں شمار کئے جانے والے اے بی ڈی ویلیئرس کا بلا بھی اب تک خاموش رہا ہے۔

حالاںکہ پارتھیو پٹیل نے کچھ حد تک متاثر ضرور کیا ہے لیکن باقی بلے باز اب تک کوئی کرشمہ نہیں کر سکے ہیں۔

دوسری طرف کولکاتا کے پاس آندرے رسل کے طور پر ایسا آل راؤنڈر کھلاڑی موجود ہے جو ہر صورت میں اپنے بل بوتے پر ٹیم کو بحران سے باہر نکالنے کی قوت رکھتے ہیں۔

کولکاتا کی بات کریں تو اس کے اسٹار کھلاڑی فارم میں ہیں اپنے گزشتہ میچ میں کے کے آر بھلے ہی ہار گئی ہو لیکن وہ ہار کافی قریبی تھی جو سپر اوور میں دہلی كیپیٹلز نے اسے دی تھی۔

کولکاتا کے آندرے رسل ٹیم کا ٹرمپ کارڈ ہیں جو بنگلور کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہوں گے. وہ بلے اور گیند دونوں سے کولکتہ کے لئے حیرت انگیز کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

رسل کے علاوہ کولکاتا کے پاس بلے بازی میں کوئی بہت بڑے نام تو نہیں ہیں لیکن رابن اتھپا، کپتان دنیش کارتک، نتش رانا کے طور پر ایسے بلے باز ضرور ہیں جو آئی پی ایل میں اپنے آپ کو ثابت کر چکے ہیں۔

گیند بازی میں اس کے پاس کلدیپ یادو، سنیل نارائن اور پیوش چاولہ کی تگڑی ہے جو آئی پی ایل میں کولکاتا کے لئے کافی کامیاب رہی ہیں۔

تیز گیند بازوں کی بات کی جائے تو رسل کے علاوہ نوجوان کرشنا، لوكی فرگیوسن موجود ہیں۔

دونوں ٹیموں کے مابین اب تک کے درمیان کل 22 میچ ہوئے ہیں ان میں سے 13 میں کولکاتا نے جبکہ 11 میں بنگلور کو فتح ملی۔

Intro:سرینگر سینڑل جیل

Body:سرینگر سینڑل جیل

Conclusion:ای ٹی وی بھارت کے لیے سرینگر سے پرویز الدین کی رپورٹ
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.