ETV Bharat / sports

راجستھان رائلز کے سامنے آندرے رسل کو روکنے کا چیلینج

author img

By

Published : Apr 7, 2019, 4:28 PM IST

آج کولکاتا نائٹ رائیڈرس، راجستھان رائلز کو اسی کے میدان پر روندنے کے لیے پوری طرح تیار ہے، میچ جئے پور کے سوائی مان سنگھ اسٹیدیم میں رات 8 بجے شروع ہوگاْ

متعلقہ تصویر

آئی پی ایل میں آج راجستھان رائلز کے سامنے ایسی ٹیم ہے جو شاندار فارم میں ہے اور کسی بھی ٹیم کو شکست دینے کے لیے پوری طرح سے تیار ہوتی ہے۔

اس میچ میں سب کی نگاہیں صرف اور صرف کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے طوفانی بلے باز آندرے رسل پر ہوں گی جو کسی بھی میچ کا رخ پل بھر میں تبدیل کرسکتے ہیں۔

تجزیاتی رپورٹ

رسل نے ابھی تک تمام میچوں میں اپنی بلے بازی سے مخالف ٹیم کے گیندبازوں کے چھکے چھڑا دیے ہیں، گذشتہ میں انہوں نے محض 13 گیندوں میں 48 رنوں کی شاندار اننگ کھیل کر میچ کو یکطرفہ انداز میں اپنی ٹیم کی جھولی میں ڈال دیا تھا۔

رسل اب تک 4 میچوں میں 207 رنز بنا کر آرینج کیپ کی فہرست میں دوسرے مقام پر ہیں، حیران کن بات یہ ہے کہ انہوں نے 4 میچوں میں محض 77 گیندیں کھیلی ہیں اور 22 چھکے لگا چکے ہیں۔ ایسے میں راجستھان رائلز کے گیندبازوں کے سامنے آندرے رسل نامی طوفان کو روکنے کا چیلینج ہوگا۔

دوسری جانب راجستھان رائلز نے بھی اپنے گذشتہ میچ میں رائل چیلینجرز بنگلور کو اپنے گھریلو میدان میں شکست دی تھی اور آج بھی وہ اپنی جیت کے سلسلے کو برقرار رکھنا چاہے گی،

راجستےھان رائلز اپنے گھریلو میدان پر حالات اور پچھلی جیت کا فائدہ اٹھانا چاہے گی۔

راجستھان رائلز نے اب تک 4 میچوں میں صرف ایک ہی حاصل کی ہے اور پوائنٹس ٹیبل میں ساتویں نمبر پر ہے۔

راجستھان ٹیم میں اجنکیا رہانے، بین اسٹوکس، اسٹیو اسمتھ، جوس بٹلر اور سنجو سیمسن جیسے بہترین کھلاڑی موجود ہیں لیکن ابھی تک ان کی کارکردگی اطمینان بخش نہیں رہی ہے، حالانکہ سنجو سینسن نے ایک میچ می سنچری اسکور کی تھی لیکن گیندباز ان کی سنچری کا دفاع کرنے میں ناکام رہے تھے۔

ایسی میں آج ایک بار پھر سنجو سیمسن سے اسی طرح کی بلے بازی کی امید رہے گی۔

Intro:Body:

news

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.