ETV Bharat / sports

آئی پی ایل سیزن 13 کا آج سے آغاز، ممبئی اور چنئی کے درمیان پہلا مقابلہ - ممبئی اور چنئی

آئی پی ایل کی تاریخ کی سب سے کامیاب دو ٹیمیں-ممبئی انڈینز اور چنئی سپر کنگز- آئی پی ایل کے 13 ویں سیزن کے پہلے میچ میں آج شام ساڑھے سات بجے آمنے سامنے ہوں گی۔ دونوں ٹیمیں لیگ کا آغاز جیت کے ساتھ کرنا چاہیں گی۔

آئی پی ایل 2020 پہلا میچ: ممبئی کا مقابلہ چنئی سے

author img

By

Published : Sep 19, 2020, 1:18 PM IST

Updated : Sep 25, 2020, 6:00 PM IST

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 13 ویں سیزن کا آغاز آج سے ابوظہبی میں شروع ہو رہا ہے۔ آئی پی ایل کے پہلے مقابلے میں موجودہ چیمپئن ممبئی انڈینز اور چنئی سپر کنگز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ اس بار کووڈ 19 کی وجہ سے اسٹیڈیم میں شائقین نہیں ہوں گے اور خالی اسٹیڈیم میں میچ کھیلے جائیں گے۔

دونوں ٹیموں کی بات کی جائے تو چنئی کو لیگ سے قبل ہی دو بڑے جھٹکے لگے ہیں۔ سریش رینا اور ہربھجن سنگھ ذاتی وجوہات کی بناء پر اس بار آئی پی ایل نہیں کھیل رہے ہیں۔ دونوں چنئی کے اہم کھلاڑی تسلیم کئے جاتے ہیں۔

توقع ہے کہ ٹیم کی اوپننگ جوڑی شین واٹسن اور امباتی رائیڈو کریں گے۔ فاف ڈو پلیسس کو بھی واٹسن کے ساتھ اننگز کی شروعات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ قواعد کے مطابق، پلیئنگ 11 میں صرف چار غیر ملکی کھلاڑی ہی کھیل سکتے ہیں۔ ان میں سے ڈوین براوو اور واٹسن کا کھیلنا طے ہے۔ چنئی کے لیے گیندبازی میں لنگی ناگیڈی اور جوس ہیزل ووڈ میں سے ایک کا کھیلنا طے ہے اور اسپن میں عمران طاہر اور مچل سینٹنر ٹیم کے لئے کارآمد ثابت ہوسکتے ہیں۔

آئی پی ایل سیزن 13 کا آج سے آغاز، ممبئی اور چنئی کے درمیان پہلا مقابلہ

وہیں ممبئی انڈینز کی بات کی جائے تو انہوں نے اس سیزن میں کرس لن جیسے بہترین بلے باز کو اپنے ساتھ شامل کرکے اپنی بیٹنگ لائن اپ کو مضبوط کیا ہے۔ ممبئی کے کپتان روہت شرما نے واضح کیا ہے کہ 'وہ اننگز کا آغاز جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کاک کے ساتھ کریں گے۔

آئی پی ایل 2020 پہلا میچ: ممبئی کا مقابلہ چنئی سے
آئی پی ایل 2020 پہلا میچ: ممبئی کا مقابلہ چنئی سے
آئی پی ایل 2020 پہلا میچ: ممبئی کا مقابلہ چنئی سے
آئی پی ایل 2020 پہلا میچ: ممبئی کا مقابلہ چنئی سے

روہت اور ڈی کاک کی جوڑی نے گزشتہ سیزن میں 15 میچوں میں 565 رنز جوڑے۔ پچھلے سیزن میں روہت شرما نے 405 رنز بنائے تھے جبکہ ڈی کاک نے 529 رنز بنائے تھے۔

جسپرت بمراہ، جیمز پیٹنسن، ٹرینٹ بولٹ اور ناتھن کولٹر نائل گیندبازی میں ملنگا کی کمی کو پورا کر سکتے ہیں۔ اسپن میں ٹیم کے پاس راہل چہر اور کرونال پانڈیا ہوں گے۔

Last Updated : Sep 25, 2020, 6:00 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.