ETV Bharat / sports

ممبئی انڈینس چوتھی بار آئی پی ایل چیمپئن - ممبئی انڈینس

انڈینس پریمیئر لیگ کے فائنل مقابلے میں ممبئی انڈینس نے چنئی سوپر کنگز کو ایک رن سے شکست دے دی۔ چنئی سوپر کنگز کو آخری اوور میں جیت کے لیے 9 رن چاہیے تھے لیکن لستھ ملنگا کی شاندار گیند بازی کی بدولت ممبئی نے جیت درج کی۔

آئی پی ایل فائنل: تازہ ترین اپڈیٹس
author img

By

Published : May 12, 2019, 7:54 PM IST

Updated : May 13, 2019, 1:22 AM IST

روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا تھا اور کیرون پولارڈ کے 41 رنز اور وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کوک کے 29 رنز کی بدلوت ممبئی انڈینز نے چنئی کے سامنے 150 رنز کا ہدف رکھا تھا۔

ہدف کا تعاقب کرنے اتری چنئی سوپر کنگز نے اننگز کا آغاز اچھا کیا تھا اور اس کے اوپر بلے باز شین واٹسن نے 80 رنز کی شاندار اننگز کھیلی لیکن وہ ٹیم کو جیت دلانے میں ناکام رہے۔

آئی پی ایل کا یہ فائنل بہت ہی دلچسپ رہا۔ تین رن آوٹ، کیرون پولارڈ کا کریز پر سے ہٹ جانا، اور ایمپائر کے فیصلوں نے اس میچ کو یادگار بنا دیا۔

خیال رہے کہ ایک وقت لگ رہا تھا کہ چنئی یہ فائنل میچ آسانی سے جیت جائے گی لیکن ممبئی کے گیند بازوں نے شاندار واپسی کی۔

چنئی کو جیت کے لیے آخری اوورز میں 9 رنز چاہیے تھے اور شین واٹسن اور روندر جڈیجہ کریز پر موجود تھے۔ میچ کے آخری اوور کے تیسرے بال پر شین واٹسن رن آوٹ ہوگئے۔ اور چنئی کو 2 گیند پر 4 رنز چاہیے تھے۔ کریز پر آئے ٹھاکر نے 2 رنز لیے اور چنئی کو جیت کے لیے ایک بال پر 2 رنز کی ضرورت تھ۔ لیکن ملنگا نے آخری بال پر ٹھاکر کو ایل بی ڈبلیو آوٹ کرکے ممبئی انڈینز کو چوتھا آئی پی ایل ٹائٹل جیتا دیا۔

ممبئی کی طرف سے بمراہ نے 4 اوورز میں 14 رن دیکر دو وکٹ حاصل کیے۔ جبکہ لستھ ملنگا نے 4 اوورز میں سب سے زیادہ 49 رن دیے اور وکٹ حاصل کیے۔

چنئی کی طرف سے سب سے زیادہ شین واٹسن نے 80 رنز بنائے اور ان کے بعد فاف دوپلسس نے 26 رنز بنائے۔ چنئی کے دیپک چہر سب سے کامیاب گیند باز رہے انہوں نے 4 اوورز میں 2 رنز دیکر 3 وکٹ حاصل کیے، شردل ٹھاکر نے دو وکٹ حاصل کیے جبکہ عمران طاہرنے بھی دو وکٹ حاصل کیے۔

وقت 11:17

تیز گیند باز جسپرت بمراہ نے میچ کے انیسویں اوور میں ڈوین براو کا وکٹ لے کر چنئی کو مصیبت میں ڈال دیا ہے۔ چنئی کو جیت کے لیے 10 گیندوں میں 17 رنز چاہیئے۔

وقت 11:08

چنئی سوپر کنگز نے 17 اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر 112 رنز بنا لیے ہیں ۔ اور ڈوین براو اور شین واٹسن کریز پر موجود ہیں۔ حالانکہ میچ دلچسپ موڑ پر پہنچ چکا ہے اور دونوں ہی ٹیمیں فائنل جیتے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہیں۔

دوسری اننگز کے پاور

پلے پر ایک نظر

پہلا اوور: 7 رنز

دوسرا اوور: 5 رنز

تیسرا اوور: 7 رنز

چوتھا اوور: 14 رنز

پانچواں اوور: 5 رنز

چھٹا اوور: 15 رنز

وقت 10:09

ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے چنئی سوپر کنگز نے سات اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 57 رنز بنا لیے ہیں۔ شین واٹسن 24 رنز اور سریش رائنا 5 رن بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

چنئی کو جیت کے لیے مزید 93 رنز چاہیے۔

وقت 09:49

چنئی سوپر کنگز کا پہلا وکٹ فاف ڈوپلسس کی شکل میں گرا۔ کرونال پانڈیا نے ڈوپلسس کو اسٹمپ آوٹ کیا۔ ڈوپلسس نے 3 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 13 گیندوں پر 26 رنز بنائے۔

چنئی 5 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 38 رنز بنا چکے ہیں۔

چنئی سوپر کنگز نے اننگز کا آغاز کیا۔

اوپنگ بلے باز شین واٹسن اور فاف ڈوپلسس کریز پر آئے ہیں۔

وقت 09:18

کیرون پولارڈ کی شاندار ناٹ آوٹ اننگز کی بدولت ممبئی انڈیز 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔ کیرون پولارڈ نے 25 گیندوں پر 3 چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 41 رنز بنائے۔ انہوں نے پہلی اننگز کے آخری اوورز کے آخری دو گنیدوں پر مسلسل دو چوکے لگا کر ممبئی کے لیے قابل دفاع اسکور کھڑا کیا۔

وقت 09:03

ممبئی انڈینز نے ایک کے بعد 2 وکٹیں گنوائیں۔ تیز گیند باز دیپک چہر نے چنئی کے لیے خطرناک ثابت ہورہے ہاردک پانڈیا کو ایل بی ڈبلیو آوت کیا اور اس کے دوسرے ہی گیند پر انہوں نے راہل چہر کو کیچ آوٹ کروایا۔ ممبئی انڈینز نے 19 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر اب تک 140 رنز بنا لیے ہیں۔

اس فائنل میں دیپک چہر نے 4 اوورز میں 26 رنز دیکر 3 وکٹیں حاصل کی۔

وقت 08:54

ممبئی انڈینز نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 17 اوورز میں 120 رنز بنالیے ہیں۔ اس وقت کریز پر کیرون پولارڈ اور ہاردک پانڈیا موجود ہیں۔ پولارڈ 16 گیندوں پر 26 رنز اور ہاردک نے 5 گیندوں پر 4 رنز بنائے ہیں۔

وقت 08:41

عمران طاہر نے ایشان کشن کو 23 رنز پر سریش رائنا کے ہاتھوں کیچ آوٹ کیا۔ اس فائنل میچ میں عمران طاہر نے یہ دوسرا وکٹ حاصل کیا ہے۔ ایشان نے 3 چوکوں کی مدد سے 23 رنز بنائے۔ عمران طاہر نے پچھلے چار میچیز میں مسلسل ایشان کشن کو آوٹ کیا ہے۔

وقت 08:30

چنئی سوپر کنگز کے گیند باز ٹھاکر نے کے ایچ پانڈیا کو 7 رنز پر اپنی ہی گنید پر کیچ پکڑ کر انہیں پویلین بھیجا۔ ممبئی انڈینز نے 12.4 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 90 رنز بنالیے ہیں۔

وقت 08:25

چنئی سوپر کنگز کے اسپن گیند باز عمران طاہر نے سوریہ کمار یادو کو 15 رنز کلین بولڈ کیا۔ ممبئی انڈینز نے 11.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 83 رنز بنا لیے ہیں۔

وقت: 08:12

ممبئی انڈینس نے 9 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 58 رنز بنائے ہیں۔ جبکہ اس وقت کریز پر سوریہ کمار یادو 7 رنز اور ایشان کشن 5 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

یہ مقامبلہ حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں آئی پی ایل 2019 کا فائنل مقابلہ ممبئی انڈینس اور چنئی سپر کنگز کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔

اس مقابلے میں ممبئی انڈینس کو زیادہ فیوریٹ قرار دیا جا رہا ہے۔ آئی پی ایل کے مقابلوں میں چنئی سپر کنگز اٹھویں بار فائنل مقابلے میں پہنچی ہے۔

ممبئی انڈینس نے ایک وکٹ کے نقصان پر 4.4 اوورز میں 45 رنز بنائے۔ ڈی کوک 17 گیندوں میں 29 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ روہت شرما 9 رنز پر کھیل رہے ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : May 13, 2019, 1:22 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.