چینئی نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ بنگلور نے پہلے بازی کرتے ہوئے سات وکٹ کے نقصان پر 161 رن بنائے جس میں پارتھیو پٹیل نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے53 رن بنائے جب کہ کپتان وراٹ کوہلی محض نو رن ہی بناسکے۔ ڈی ویلیئرز نے 25 اکشدیپ ناتھ 24، معین علی 26 رن بنائے۔
چینئی کی جانب سے دیپک چہر، جڈیجہ اور براؤ نے دو دو وکٹ لیے جب کہ عمران طاہر نے ایک وکٹ حاصل کیے۔
چینئی کی شروعات اچھی نہیں رہی چینئی کی جانب سے واٹسن پانچ، ڈو پلیسیس پانچ ، امباتی رائیڈو 29 کیدار جادھو 9 اور کپتان مہندر سنگھ دھونی نے شاندار بلے بازی کا مظاہر کرتے ہوئے 84 رن بنائےجب کہ جڈیجہ 11 اور براؤ نے پانچ رن بنائے۔
یہاں تک کہ آخری اوور میں بھی دھونی نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کیا لیکن آخری بال میں جہاں ٹیم چینئی کو جیت کے لیے محغ دو رنوں کی ضرورت تھی بنگلور نے وکٹ گرا کر بازی اپنے نام کی۔