ETV Bharat / sports

Kohli on South Africa tour: جنوبی افریقہ دورے کے سلسلے میں جلد ہی تصویر واضح ہو جائے گی - بھارتی ٹیم کو جنوبی افریقہ دورہ

ٹیسٹ اور یک روزہ کپتان وراٹ کوہلی کا خیال ہے کہ ایک دو دن یا بہت جلد جنوبی افریقہ کے دورے Kohli on South Africa Tour کے سلسلے میں تصویر واضح ہوجائے گی۔

Virat Kohli on South Africa tour
Virat Kohli on South Africa tour
author img

By

Published : Dec 2, 2021, 8:00 PM IST

وراٹ کوہلی نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز India vs New Zealand کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ سے قبل صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ جنوبی افریقہ دورے کے بارے میں دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈز کے درمیان گفتگو جاری ہے اور بہت جلد اس بارے میں فیصلہ ہوجائے گا۔

نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان ممبئی ٹیسٹ 7 دسمبر کو ختم ہوگا اور اس کے فوراً بعد بھارتی ٹیم Indian Cricket Team کو 17 دسمبر سے شروع ہونے والی جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے لیے روانہ ہونا ہے۔

تاہم جنوبی افریقہ میں کووڈ 19 کے نئے اومیکرون ویریئنٹ Omicron Variant کی وجہ سے صورتحال بدلتی جارہی ہے۔ خاص طور پر صوبہ گوٹینگ میں مثبت کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور لوگ ہسپتال میں داخل ہورہے ہیں اور بھارت کو اپنے پہلے دو ٹیسٹ میچ اسی صوبے میں کھیلنے ہیں۔

جنوبی افریقہ میں یک روزہ سیریز کھیلنے والی نیدر لینڈز نے سفر پر پابندیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی ٹیم کو واپس بلا لیا ہے۔ ان سب کے درمیان انڈیا اے ٹیم نے اپنا دورہ جنوبی افریقہ جاری رکھا جس کی وجہ سے کرکٹ جنوبی افریقہ کو امید ہے کہ ٹیم انڈیا دورہ کرے گی۔

وراٹ کوہلی نے کہا کہ 'کچھ کھلاڑی ایسے بھی ہیں جو اس وقت گروپ کا حصہ نہیں ہیں اور چارٹر ہوائی جہاز پر جنوبی افریقہ جانے سے پہلے ٹیم ببل میں شامل ہونے کے لیے کوارنٹین ہوں گے۔ یہ وہ چیز ہے جس پر آپ جلد سے جلد وضاحت چاہتے ہیں۔اس لیے ہم تمام سینئر ممبران سے بات کی گئی۔ راہل بھائی نے ٹیم کے اندر یہ گفتگو شروع کی جو کہ اچھی بات ہے۔

دوسرے ٹیسٹ کے موضوع پر کوہلی نے کہا کہ ہماری توجہ ٹیسٹ میچ پر ہے۔ ظاہر ہے کہ آپ وضاحت چاہتے ہیں اور ایسی پوزیشن میں رہنا چاہتے ہیں جہاں آپ کو معلومات ہو کہ کیا ہو رہا ہے۔ ہم بورڈ سے بات کر رہے ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ ایک یا دو دن میں یا بہت جلد ہمیں معلوم ہو جائے گا کہ کیا ہو رہا ہے۔

ہم ان چیزوں کو نظر انداز نہیں کر سکتے جو ممکنہ طور پر ہمیں الجھن میں ڈال سکتی ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ ہر کوئی وضاحت حاصل کرنے اور جلد از جلد ہمیں مطلع کرنے کے لیے سخت محنت کر رہا ہے۔ اس وقت ہماری توجہ دوسرے ٹیسٹ پر مرکوز ہے اور ساتھ ہی دیگر چیزوں کا بھی خیال رکھا جا رہا ہے۔

بی سی سی آئی نے کہا ہے کہ فی الحال یہ دورہ ہوگا لیکن حتمی فیصلہ حکومت ہند کرے گی۔ تاہم بورڈ کو کھلاڑیوں کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا۔

یاد رہے کہ کھلاڑیوں نے انگلینڈ دورے پر اولڈ ٹریفورڈ میں آخری ٹیسٹ نہ کھیلنے کا فیصلہ اس وقت کیا جب ٹیم کے سپورٹ اسٹاف میں کورونا پازیٹیو کیسز سامنے آئے تھے۔ آئی پی ایل 2020 سے اب تک وہ تمام بایو بلبلز میں رہ کر مسلسل کرکٹ کھیل رہے ہیں۔

کرکٹ ساؤتھ افریقہ (سی ایس اے) بھارت کے فیصلے کا بے صبری سے انتظار کر رہا ہے کیونکہ ٹیم انڈیا کے دورے سے محروم ہونا انہیں مالی طور پر مہنگا پڑ سکتا ہے۔ سی ایس اے کے سی ای او نے کہا کہ 'بی سی سی آئی کے ساتھ ایسی کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے اس لیے یہ پوری طرح سے قیاس آرائی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.