بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا تیسرے میچ کو اگر ٹیم انڈیا جیتنے میں کامیاب ہوجاتی ہے تو وہ 35 سالہ پرانے ریکارڈ کی برابری کر لے گی جو کہ انگلینڈ میں ٹیسٹ سیریز میں سب سے زیادہ میچ جیتنے کا ہے۔
سال 1986 میں کپل دیو کی قیادت میں ہندوستانی ٹیم نے انگلینڈ کو 2-0 سے شکست دی تھی۔ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان انگلینڈ میں کھیلی جانے والی یہ واحد ٹیسٹ سیریز ہے جس میں بھارتی ٹیم نے دو میچ جیتے تھے۔
چیتشور پجارا اور اجنکیا رہانے نے نیوزی لینڈ کے خلاف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل اور انگلینڈ کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکے تھے۔
اس کی وجہ سے یہ بحث شدت اختیار کر گئی تھی کہ انہیں ڈراپ کیا جائے یا نہیں، لیکن دوسرے ٹیسٹ میں بھارت کی دوسری اننگز میں دونوں نے سو رنز کی شراکت داری کرکے ٹیم انڈیا نہ صرف مشکل حالات سے نکالا تھا بلکہ جیت کے لیے راستہ بھی ہموار کیا تھا۔
انگلینڈ میں ٹیم انڈیا کو عام طور پر تیز اور سوئنگ بولنگ کے لیے مددگار پچ فراہم کی جاتی ہے لیکن ہیڈنگلے کی پچ خشک اور دھیمی ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت ڈبلیو ٹی سی پوائنٹ ٹیبل میں سرفہرست
ہیڈنگلے میں ہندوستان نے 1986 اور 2002 میں کامیابی حاصل کی تھی۔ ہندوستان نے اپنا آخری ٹیسٹ اگست 2002 میں اس گراؤنڈ پر کھیلا تھا اور اسے ایک اننگز اور 46 رنز سے جیتا۔اس سے قبل جون 1986 میں ہندوستان نے اس گراؤنڈ پر انگلینڈ کو 279 رنز سے شکست دی تھی۔ سال 2002 کے بعد ہندوستان اور انگلینڈ کی ٹیم پہلی بار یہاں مد مقابل ہونگے۔
بھارتی ٹیم:
روہت شرما ، مینک اگروال ، چیتیشور پجارا ، ویرات کوہلی (کپتان) ، اجنکیا رہانے (نائب کپتان) ، ہنوما وہاری ، رشبھ پنت، آر اشون ، رویندر جدیجہ، اکچھر پٹیل، جسپریت بمراہ، ایشانت شرما، محمد شامی، محمد سراج، شاردول ٹھاکر، امیش یادو ، کے ایل راہل ، ریدھیمان ساہا، ابھیمنیو ایشورن، سوریہ کمار یادو اور پرتھوی شا
انگلینڈ ٹیم:
جو روٹ (کپتان)، روری برنس، ڈیوڈ ملان، جوس بٹلر، مارک ووڈ، سیم کرن، جیمز اینڈرسن، جونی بیرسٹو، ڈومینک بیس، حسیب حمید، ڈین لارنس، جیک لیچ، اولی پوپ، اولی رابنسن، کریگ اوورٹن، ثاقب محمود اور معین علی