ETV Bharat / sports

تمیم اقبال نے تاریخ رقم کردی - اقبال نے 9 سنچریوں

ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ میں تمیم اقبال نے ریکارڈ قائم کردیا۔ بنگلہ دیش نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ بنگلہ دیش کے اوپنر تمیم اقبال گرچہ 9 رنز بناکر آوٹ ہوگئے لیکن انہوں نے 9 رنز کی اننگز میں ایک بڑا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

تمیم اقبال نے تاریخ رقم کردی
تمیم اقبال نے تاریخ رقم کردی
author img

By

Published : Feb 8, 2021, 11:45 AM IST

تمیم اقبال نے تاریخ رقم کردی
تمیم اقبال نے تاریخ رقم کردی

بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ ظہور احمد چودھری اسٹیڈیم چٹگاؤں ( چٹاگانگ ) میں کھیلا گیا جو ویسٹ انڈیز نے جیت لیا ہے۔ لیکن میچ کی خاص بات یہ ہے کہ تمیم اقبال بنگلہ دیش کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ اس کے علاوہ تمیم اقبال کسی ایک ملک کے لئے تینوں فارمیٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے دنیا کے واحد بلے باز بھی بنے ہیں۔ تمیم اقبال بنگلہ دیش کی جانب سے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔

بنگلہ دیش کی طرف سے اقبال نے وکٹ کیپر بیٹسمین مشفق الرحیم کا ریکارڈ توڑ کر ہر فارمیٹ میں سب سے زیادہ رنز بنائے ہیں۔ ٹیسٹ میں تمیم اقبال نے 9 سنچریوں کی مدد سے 4414 رنز بنائے ہیں، جب کہ ون ڈے میں 210 میچوں میں تمیم کے 7360 رنز ہیں۔ اس کے علاوہ ٹی۔20 انٹرنیشنل میں انہوں نے 1701 رنز بنائے ہیں جس میں 1 سنچری اور 7 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ واضح رہے کہ مشفق الرحیم بھی اس ٹیسٹ میچ میں کھیل رہے ہیں۔ ایسی صورت میں رحیم ایک بار پھر ٹیسٹ میچ کے دوران تمیم کا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ تمیم اقبال نے اپنا ڈیبیو2008 میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ سے تھا۔ بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے مابین اس ٹیسٹ میچ سے قبل 16 ٹیسٹ میچ کھیلے جاچکے ہیں جن میں ویسٹ انڈیز نے 10 ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کی ہے جب کہ بنگلہ دیش 4 ٹیسٹ جیتنے میں کامیاب رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.