ETV Bharat / sports

T20 World Cup 2021: نیوزی لینڈ پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچ گیا - نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دے

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

t20 world cup new zealand enters final after beating england
نیوزی لینڈ پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچ گیا
author img

By

Published : Nov 10, 2021, 11:41 PM IST

نیوزی لینڈ نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ ابوظہبی میں کھیلے گئے سیمی فائنل میچ میں کیوی ٹیم نے انگلش ٹیم کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔

نیوزی لینڈ کو آخری 24 گیندوں پر 57 رنز درکار تھے جس میں جمی نیشام اور ڈیرل مچل کی فلک بوس چھکوں کی بدولت نیوزی لینڈ نے یہ میچ صرف 18 گیندوں میں ہی حاصل کرلیا۔

ٹاس ہارنے کے بعد بلے بازی کرتے ہوئے انگلینڈ کی ٹیم نے آل راؤنڈر معین علی کی ناقابل شکست نصف سنچری (51) کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے۔

ایونٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے جوز بٹلر نے 29 رنز بنائے، لیکن انہوں نے اس کے لیے 24 گیندیں کھیلیں۔ ورلڈ رینکنگ میں دوسرے نمبر کے بلے باز ڈیوڈ ملان نے 30 گیندوں پر41 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی، ایڈم ملن، ایش سوڈھی اور جمی نیشم ایک ایک وکٹ لے سکے۔

ہدف کو کیوی ٹیم نے 19ویں اوورز میں پانچ وکٹوں کھو کر حاصل کرلیا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیرل مچل نے ناقابل شکست 72 رنز بنائے اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

اس کے علاوہ جیمی نیشام نے 11 گیندوں پر 27 رنز کی اننگز کھیلی اور انہوں نے تین چھکے اور ایک چوکا لگایا۔ وکٹ کیپر بلے باز ڈیون کونوے نے 46 رنز بنائے۔

اس ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل کل آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان کھیلا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.